ہانگژو:افغانستان 116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میدان میں آیا لیکن اس کی شروعات اچھی نہیں تھی اور اس نے 35 رنز کے اسکور چار اوورز اور تین گیندوں میں اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ اوپنر صدیق اللہ اٹل کو پانچ رنز بنا کر قاسم کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ محمد شہزاد نو رنز بنا کر عرفات منہاس کو بولڈآؤٹ کر کے پویلین کا راستہ دکھایا۔ چوتھے اوور کی تیسری گیند پر عرفات منہاس نے شاہد اللہ کو بغیر کھاتہ کھولے عرفات منہاس نے قاسم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کر پویلین بھیج دیا۔ نور علی حالاکہ 39 رنز بنا کر ایک سرے پر کھڑے رہے۔ 12ویں اوور کی پانچویں گیند پر سفیان مقیم نے حیدر کو کیچ آؤٹ کروا کر افغانستان کی ٹیم کو بڑا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد افسر زازئی 13 رنز کو قادر نے آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ چھٹے وکٹ کے طور پر کریم جنت تین رنز بنا کر قادر کی گیند پر آصف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کپتان گلاب دین نائب 26 اور شرف الدین اشرف چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ دونوں بلے بازوں نے 13 گیند باقی رہتے 116رن کا ہدف پوار کرکے پاکستان کو فائنل میں پہنچنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
پاکستان کی طرف سے عرفات منہاس نے 11 رنز بناکر دو وکٹ اور عثمان قادر نے 20 رنز دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ سفیان مقیم اور قاسم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کا آغاز اچھا نہیں تھا اور وکٹوں کے گرنے کے درمیان پوری ٹیم 18 اوورز میں 115 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ شرف الدین نے اننگز کے تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر مرزا بیگ (4) کو رن آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ روحیل نذیر (10) کی طور پر پاکستان کا دوسرا وکٹ گرا۔انہیں فرید کی گیند پر شہزاد نے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ آٹھویں اوور کی چوتھی گیند پر اوپنر عمیر یوسف 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ احمد نے انہیں صدیق اللہ اٹل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔ اس کے بعد حیدر علی (02) احمد کے ہاتھوں بولڈکرایا۔