ہنگزو:چین کے ہنگزو میں واقع ژنگ ژانگ ٹکنالوجی آف یونیورسٹی گراونڈ میں کھیلے گئے ایشین گیمز کرکٹ مقابلے کےکوارٹر فائنل میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔افغانستان کی سری لنکا پر غیر متوقع جیت ہے۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔افغانستان کی شروعات مایوس کن رہی۔نور علی زدران 51 رن،شہید اللہ 23 اور محمد شہزاد 20 رن بنا کر نمایاں رہے ۔اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے ۔افغانسان کی پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 116 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔
سری لنکا کی جانب سے نوان تھسارا نے چار،شاہن ارچھگے دو،لہروسمر کون اور وجے کون کو ایک ایک وکٹ ملے۔