نئی دہلی: چار برس کے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ایشیا کپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ 27 اگست سے کرکٹ کا یہ عظیم مقابلہ شروع ہوگا۔ پہلا میچ افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فائنل 11 ستمبر کو ہوگا۔ سنہ 1984 میں ایشیا کپ کا آغاز ہوا، اب تک کل 14 مرتبہ اس کا انعقاد ہوچکا ہے۔ جس میں سب سے زیادہ 7 مرتبہ بھارت نے ٹرافی جیتی ہے۔ جب کہ سری لنکا 5 مرتبہ یہ ٹرافی جیت چکا ہے۔ Asia Cup History at a Glance
اب تک صرف ایک مرتبہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔ ٹی20 ورلڈ کپ 2016 کی تیاریوں کے پیش نظر اُس وقت ایشیا کپ کو ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔ تب ٹیم انڈیا نے فائنل میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والا ہے، اسی لیے اس بار بھی ایشیا کپ کا انعقاد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کیا جا رہا ہے۔ اس بار بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں اس میگا ٹورنامنٹ جیتنے کی سب سے بڑے دعویدار ہیں۔ جب یہ ٹورنامنٹ سنہ 2018 میں آخری بار کھیلا گیا تھا تو ٹیم انڈیا چیمپئن بنی تھی۔
پاکستان کی ٹیم اس بار بھی مضبوط نظر آ رہی ہے۔ ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے کھلاڑی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کے پاس وراٹ کوہلی، روہت شرما، سوریہ کمار یادو اور رشبھ پنت جیسے عمدہ کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا رخ بدل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: