کولمبو:ایشیا2023 کے سپر فور مرحلے کے ایک اہم میچ میں مہمان ٹیم بنگلہ دیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری میزبان ٹیم سری لنکا کو توقع کے مطابق شروعات نہیں ملی اور 34 رنوں کے مجموعی اسکور پر پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا۔سدھیرا سماراوکراما نے 93 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، کوشل مینڈس 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پیتھون نسانکا نے 40 رنز بنائے، دھننجیا ڈی سلوا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دسن شناکا 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شرف الاسلام نے دو جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کولمبو میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ٹاس کے موقع پر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ہمارے لیے میچ جیتنا بہت ضروری ہے،کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے۔