اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asia Cupنیپال نے بھارت کو 231 رنوں کا ہدف دیا

ایشیا کپ کے گروپ اے میں بھارت اور نیپال کے درمیان جاری میچ بارش سے پوری طرح متاثر رہا ۔ بھارت کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم 230 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجہ اور محمد سراج کو تین تین وکٹ ملے۔

بھارت اور نیپال میچ میں بارش کا خلل
بھارت اور نیپال میچ میں بارش کا خلل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 7:17 PM IST

Updated : Sep 4, 2023, 8:03 PM IST

پالے کیلے:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے پیر کو نیپال کے خلاف ایشیا کپ گروپ اے کے مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرنے اتری نیپال کے بلے باز کوشال بھرٹل اور آصف شیخ نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 65 رن جوڑے، کوشال بھرٹل 25 گئندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 38 رن بنا کر شاردل ٹھاکر کی گیند پر ایشان کسن کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔

رویندر جڈیجہ نے بھیم شرقی کو 7 رنوں کے انفرادی اسکور پر بولڈ کرکے پویلین کی راہ دیکھائی۔اس کے بعد کپتان روہت پاوڈل(5) اور کوشال مالا (2) رن بنا کر جڈیجہ کے شکار بنے ۔اسی درمیان بارش نے مسلسل میچ میں خلل ڈالتی رہی۔آصف شیخ شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 8 چوکوں کی مدد سے 58 رنوں کی اننگ کھیل کر محمد سراج کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔گلشن جھا 23 رن بنا کر محمد سراج کے دوسرے شکار بنے،

سومپال کامی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 56 گیندوں پر 48 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ نیپال کی پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 230 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے رویندر جڈیجہ اور محمد سراج کو تین تین وکٹ ملے۔جبکہ محمد شامی،ہاردک پانڈیا اور شاردل ٹھاکر کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ہندوستانی ٹیم بارش کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ اپنے آخری میچ کے پوائنٹس شیئر کر کے آ رہی ہے، جبکہ نیپال اپنے آخری میچ میں میزبان پاکستان کے ہاتھوں ہار گیا تھا۔ یہ میچ جیتنے والی ٹیم سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر ے گی۔

روہت نے ٹاس کے بعد کہا، ”ہم پہلے بولنگ کریں گے، کوئی خاص وجہ نہیں، ہم نے پچھلے میچ میں بلے بازی کی تھی۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ گیند باز ہمیں کیا پیشکش کر سکتے ہیں۔ مجھے موسم کے بارے میں نہیں معلوم۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ گیند باز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔“

انہوں نے گزشتہ میچ پر کہا، ”جس طرح سے ہم نے دباؤ میں بلے بازی کی، ہاردک (پانڈیا) اور ایشان (کشن) نے شاندار بلے بازی کی۔ ایشان نے کافی پختگی دکھائی اور میچ کو آگے بھی بڑھایا۔ہمارے لئے ایک ااچھا اشارہ ہے۔یہ ہمارے لئے ایک اور اہم میچ ہے۔ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ (جسپریت) بمراہ دستیاب نہیں ہیں، ہم نے ان کی جگہ (محمد) شمی کو لے لیا ہے۔“

نیپال کے کپتان روہت پوڈیل نے کہا کہ ہم موسم کی وجہ سے اچھی باؤلنگ کرنا چاہتے تھے، آج نیپال کرکٹ کا سب سے بڑا دن ہے، یہ ہمارے لیے بہت اچھا موقع ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی جارہی ہے، عارف شیخ کی جگہ بھیم شرقی کو شامل کیا گیا ہے۔“

انڈیا الیون: روہت شرما (کپتان)، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، کلدیپ یادیو، محمد شمی، محمد سراج۔

نیپال الیون: کشال بھرٹیل، آصف شیخ (وکٹ کیپر)، روہت پوڈیل (کپتان)، بھیم شارکی، سومپال کامی، گلسن جھا، دیپندر سنگھ ایری، کشل ملا، سندیپ لمیچھانے، کرن کے سی، للت راج بنشی۔

یو این آئی۔

Last Updated : Sep 4, 2023, 8:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details