کولمبو: بھارت پاکستان کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ایشیا کپ 2023 کے سپر 4 مرحلے میں مدمقابل ہیں۔ آج ریزرو ڈے میں کے ایل راہل اور کوہلی نے بارش سے متاثر میچ میں شاندار سنچری مکمل کی۔ کوہلی نے 122 اور راہل نے 111 رنز بنائے۔ جس کی وجہ سے بھارت مقررہ 50 اورز میں 2 وکٹ کھو کر 356 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ ہدف کا تعاقب کرنے اترے پاکستان کے بلے باز شروع سے ہی دباو میں رہے اور کسی بھی بلے باز نے اچھی اننگز نہیں کھیلی جس کی وجہ سے پاکستان نے 119 رنز پر ہی اپنے آٹھ وکٹ گنوا دیے۔ جس کے بعد بھارت نے یہ میچ 229 رنز جیت لیا، کیونکہ پاکستان کے دو کھلاڑی نسیم شاہ اور حارث رووف زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ بلے بازی کرنے نہیں آئے۔ بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت اور پاکستان کے درمیان پریماداسا میں ہونے والا سپر 4 میچ بارش کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ جس کی وجہ سے میچ ریزرو ڈے پر کھیلا جا رہا ہے۔ بارش کی وجہ سے جس وقت کھیل روکا گیا تھا اس وقت بھارت نے 24.1 اوور میں دو وکٹوں پر 147 رنز بنا لیے تھے۔ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کے لیے مدعو کیا تھا۔ وہیں بھارت کی سلامی جوڑی روہت اور گل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے سو رنز کر شراکت داری کی اور دونوں بلے بازوں نے نصف سینچری مکمل کرنے کے بعد آوٹ ہوگئے۔ روہت شرما نے آوٹ ہونے سے پہلے 49 گیندوں پر 56 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور چار چکھے بھی شامل ہیں وہیں شبھمن گل نے 52 گیندوں پر 58 رنز بنانے میں کامیاب رہے جس میں انھوں نے 10 چوکے لگائے۔ پاکستان کی جانن سے شاداب اور شاہین کو ایک ایک وکٹ ملا۔