اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Liton Das Fit لیٹن سپر فور مرحلے کے لیے فٹ - منگل کو اس کی تصدیق

بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز لیٹن داس بخار سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں اور وہ ایشیا کپ 2023 کے سپر فور میچوں کے لیے ٹیم میں شامل ہوں گے۔

لیٹن سپر فور مرحلے کے لیے فٹ
لیٹن سپر فور مرحلے کے لیے فٹ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 6:41 PM IST

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے منگل کو اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ لیٹن داس مکمل طور پر فٹ ہو چکے ہیں۔ ایشیا کپ 2023 کے اگلے راونڈ میں کھیلنے کے لئے فٹ ہیں۔

بی سی بی نے ایک بیان میں کہاکہ سلامی بلے بازلیٹن کمار داس وائرل بخار سے مکمل صحت یاب ہو گئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ ٹورنامنٹ کیشروعاتی میچ کے لیے ٹیم کے ساتھ سری لنکا کا سفرنہیں کر پائے تھے۔وہ ایشیا کپ کے سپر فور میچوں سے قبل پاکستان میں ٹیم میں شامل ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش نے اتوار کو لاہور میں اپنے آخری گروپ میچ میں افغانستان کو 89 رنز سے جیتنے کے بعد سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔

بی سی بی کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ ایشیا کپ کے پہلے دو میچز میں کچھ کھلاڑیوں کو چوٹ لگی ہے، جس کے بعد بورڈ نے لیٹن کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Squad For ICC World Cup ورلڈ کپ 2023 کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان، کے ایل راہل شامل

منہاج العابدین نے کہاکہ ایشیا کپ اسکواڈ میں انجری کے خدشات ہیں اور ٹیم انتظامیہ نے سپر فور میں جانے کے لیے اضافی کھلاڑی کی ضرورت محسوس کی۔ ہمیں لیٹن کی صحت کے حوالے سے بی سی بی کی میڈیکل ٹیم سے کلیئرنس مل گئی ہے اور ہم نے انہیں پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔لیٹن ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے منگل کو لاہور پہنچیں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details