اردو

urdu

ETV Bharat / sports

BAN vs AFG Asia Cup 2023 ایشیا کپ 2023، بنگلہ دیش نے افغانوں کو دھول چٹائی - ایشیا کپ 2023 کے مقابلے

ایشا کپ 2023 کے بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے کرو یا مرو کے مقابلے میں بنگلہ دیش نے 89 رنز سے جیت حاصل کر کے سپر فور میں پہنچنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ اگر میزبان سری لنکا منگل کو افغانستان کے خلاف جیت جاتا ہے تو وہ بنگلہ دیش کے ساتھ سپر فور میں داخل ہو جائے گا۔ Asia Cup 2023

Etv Bharat بنگلہ دیش نے افغانوں کو دھول چٹائی
Etv Bharat بنگلہ دیش نے افغانوں کو دھول چٹائی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 8:29 AM IST

Updated : Sep 4, 2023, 9:32 AM IST

لاہور: مہدی حسن میراز (112) اور نجم الحسین شانتو (104) کے بعد تسکین احمد (44/4) کی جارہانہ بالنگ کی بدولت بنگلہ دیش نے، اتوار کو ایشیا کپ کے کرو یا مرو گروپ بی کے میچ میں افغانستان کو 89 رنز سے شکست دی۔ بنگلہ دیش نے میراز اور شانتو کی سنچریوں کی بدولت 50 اوورز میں 334 رنز بنائے۔ تسکین اور شریف اسلام (36/3) کی بالنگ کے سامنے افغانستان کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 245 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران نے 74 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز بنائے لیکن ان کی جنگی کوشش افغانوں کی فتح پر مہر لگانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔ پہلے میچ میں سری لنکا سے شکست کے بعد بنگلہ دیش نے اس جیت کے ساتھ سپر فور میں پہنچنے کی اپنی امیدیں زندہ رکھیں۔ اگر میزبان سری لنکا منگل کو افغانستان کے خلاف جیت جاتا ہے تو وہ بنگلہ دیش کے ساتھ سپر فور میں داخل ہو جائے گا۔

لاہور کی گرمی میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور میراز نے محمد نعیم کے ساتھ مل کر پہلے ہی اوور مورچہ سنبھال لیا۔ میراز نعیم نے پہلے وکٹ کے لیے 10 اوورز میں 60 رنز بنائے تاہم افغانستان نے میچ میں چار گیندوں کے اندر دو وکٹوں کے ساتھ واپسی کی۔ مجیب الرحمان نے نعیم (32 گیندوں، 28 رنز) کو آؤٹ کر کے شراکت کو توڑا، جبکہ گلبدین نائب نے توحید ہردوئے کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ نعیم اور ہردوئے کے وکٹ اگرچہ بنگلہ دیش کو بیک فٹ پر نہ ڈال سکے۔ اس کے بعد میراز اور شانتو نے اپنی سنچریاں مکمل کیں اور 195 رنز کی زبردست شراکت داری کی۔ میراز 119 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 112 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، جبکہ شانتو نے 45 ویں اوور میں رن آؤٹ ہونے سے قبل 105 گیندوں پر نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے۔

مشفق الرحیم (15 گیندوں، 25 رنز) اور شکیب الحسن (18 گیندوں، 32 ناٹ آؤٹ) نے جارحانہ بلے بازی سے بنگلہ دیشی اننگز کا مضبوط خاتمہ کیا۔ شمیم حسین نے چھ گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے گیارہ رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے مجیب نے 10 اوورز میں 62 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کیا جبکہ نائب نے آٹھ اوورز میں 58 رنز دے کر کامیابی حاصل کی۔ فضل الحق فاروقی افغان ٹیم کے مہنگے ترین بالر ثابت ہوئے، انہوں نے چھ اوورز میں 53 رنز دیے۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی شروعات مایوس کن رہی کیونکہ دھماکہ خیز اوپنر رحمان اللہ گرباز محض ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ رحمت شاہ (57 گیندوں، 33 رنز) نے ابراہیم کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 78 رنز کی شراکت داری کی لیکن وہ 18ویں اوور تک رہنے کے باوجود رن ریٹ میں اضافہ نہ کر سکے۔

مزید پڑھیں: Asia Cup 2023 سری لنکا کی بنگلہ دیش پر شاندار فتح

ابراہیم نے افغانستان کے لیے واحد بامعنی کوشش کی اور انہیں کچھ دیر کے لئے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا ساتھ ملا۔ ابراہیم شاہدی نے تیسرے وکٹ کے لیے 52 رنز جوڑے۔ ابراہیم کا وکٹ گرنے کے بعد، شاہدی نے نجیب اللہ زدران (25 گیندوں، 17 رنز) کے ساتھ 62 رنوں کا اضافہ کیا، حالانکہ سست رن ریٹ کی وجہ سے افغانوں پر دباؤ بڑھتا ہی چلا گیا۔ افغانستان نے آخری 15 اوورز میں اپنے بازو کھولنے کی کوشش کی اور یہیں سے وکٹ گرنا شروع ہوئے۔ شاہدی 60 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ زدران کو میراز نے بولڈ کیا۔ شریفل نے نائب کا وکٹ بھی حاصل کیا جبکہ تسکین نے محمد نبی، مجیب اور راشد خان کے وکٹ لے کر افغانستان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ (یو این آئی)

Last Updated : Sep 4, 2023, 9:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details