اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022: ایشیا کپ کا شیڈول جاری، اٹھائیس اگست کو بھارت۔پاکستان کا میچ - ایشیا کپ میں بھارت پاکستان کا میچ

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اس میں بھارت اور پاکستانن کرکٹ ٹیمیں 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد پہلی بار 28 اگست کو آمنے سامنے ہوں گے۔ اس ہائی وولٹیج میچ سے ایک روز قبل 27 اگست کو ایشیا کپ کا آغاز میزبان سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچ سے ہوگا۔Asia Cup 2022

اٹھائس اگست کو ہندوستان۔پاکستان، فائنل 11 ستمبر کو
اٹھائس اگست کو ہندوستان۔پاکستان، فائنل 11 ستمبر کو

By

Published : Aug 2, 2022, 7:37 PM IST

ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کے مطابق گروپ اے میں بھارت، پاکستان اور ایک کوالیفائر ٹیم کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں میزبان سری لنکا، افغانستان اور بنگلہ دیش ہیں۔ تمام میچز مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوں گے۔ دبئی اس ٹورنامنٹ کے 10 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ شارجہ تین میچوں کا میزبان ہوگا۔

تمام ٹیمیں راؤنڈ رابن کی بنیاد پر اپنے گروپ میں ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سُپر 4 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنل کے لیے سُپر 4 میں تمام ٹیمیں ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گی اور پھر سُپر 4 میں ٹاپ دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی جو 11 ستمبر کو دوبئی میں کھیلا جائے گا۔

اس ٹورنامنٹ کے شیڈول پر نظر ڈالیں تو واضح ہوتا ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر تین بار آمنے سامنے ہو سکتی ہیں۔ گروپ میچوں کے بعد سُپر 4 اور پھر فائنل میں بھی ان دونوں روایتی حریفوں کے آمنے سامنے ہونے کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ بھارت 2018 ایشیا کپ کا فاتح ہے جو ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔ اس میں بھارت نے بنگلہ دیش کو آخری گیند پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ایشیا کپ 2022 پہلے سری لنکا میں ہونا طے تھا لیکن ملک میں جاری سیاسی بحران کے باعث اسے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم ٹورنامنٹ کا میزبان اب بھی سری لنکا کرکٹ ہی ہیں۔

کوالیفائنگ راؤنڈز 20 اگست سے عمان میں ہوں گے جس میں متحدہ عرب امارات، کویت، سنگاپور اور ہانگ کانگ شرکت کریں گے۔ اس کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم گروپ اے میں بھارت اور پاکستان کے ساتھ اہم ٹورنامنٹ میں مدمقابل ہوگی

یہ بھی پڑھیں: Asia Cup Will not be Held in SL: سری لنکا میں نہیں ہوگا ایشیا کپ

ABOUT THE AUTHOR

...view details