اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Asia Cup 2022 سری لنکا کے خلاف بھارت کے لیے کرو یا مرو مقابلہ آج

ایشیا کپ 2022 کے 'سپر فور' میچ میں آج ٹیم انڈیا کا مقابلہ سری لنکا سے ہے۔ فائنل مقابلے تک رسائی کے لیے کسی بھی حال میں آج بھارت کو سری لنکا کے خلاف یہ میچ جیتنا ہوگا'۔ India Face Sri Lanka In Do or die Super Four Match

Asia Cup 2022: It Is Do Or Die For India
سری لنکا کے خلاف بھارت کے لیے کرو یا مرو مقابلہ آج

By

Published : Sep 6, 2022, 11:12 AM IST

Updated : Sep 6, 2022, 11:20 AM IST

نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں آج بھارت کا مقابلہ سری لنکا سے ہے۔ چار ٹیمیں بھارت، پاکستان، سری لنکا اور افغانستان سپر فور میں پہنچ چکی ہیں۔ پاکستان سے ہارنے کے بعد اب بھارت کو فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لیے کسی بھی قیمت پر سری لنکا کو ہرانا ہوگا، کیونکہ سری لنکا اور پاکستان ایک ایک میچ افغانستان اور بھارت کو شکست دے کر سر فہرست ہے، جب کہ بھارت اور افغانستان اپنا پہلا میچ ہار نے کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ India Face Sri Lanka In Do Or Die Super Four Match

بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے وسط میں اس وقت دھچکا لگا جب ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ انجری کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ ان کی جگہ اکشر پٹیل کو ٹیم میں جگہ ملی، لیکن پاکستان کے خلاف میچ میں وہ کھیلتے ہوئے نہیں نظر آئے۔ اگرچہ اس ٹیم میں رویندر جڈیجہ کی کمی محسوس ہوئی، جب پانچ وکٹیں گرنے کے بعد، بھارت کے پاس دیپک ہڈا اور کوہلی کے بعد بیٹنگ کے لیے کوئی آپشن نہیں تھا۔ اس طرح اگر دیکھا جائے تو بھارتی ٹیم میں مزید تبدیلیاں متوقع ہے۔ یہاں یہ دیکھنا بھی دلچسپ ہوگا کہ پنت اور دنیش کارتک کے درمیان کس کو ٹیم میں جگہ ملے گی۔

بھارت نے اتوار کے روز پاکستان کے خلاف پانچ باؤلنگ آپشنز کے ساتھ کھیلا اور فیصلہ ٹیم کے حق میں نہیں گیا، کیونکہ بھونیشور کمار کا دن اچھا نہیں رہا۔ پاکستان کے خلاف ابتدائی میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے ہاردک پانڈیا مہنگے ثابت ہوئے اور اسی طرح یوزویندر چہل بھی ٹورنامنٹ میں بہترین فارم میں نظر نہیں آرہے ہیں۔

پانچ گیند بازوں کی 'فارمولے میں' میں ہاردک کے چار اوور بہت اہم بن جاتے ہیں۔ اکشر پٹیل کو ٹیم کو توازن فراہم کرنے کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے، جنہیں جڈیجہ کی جگہ لایا گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل اویش خان کی طبیعت ناساز تھی، وہ تیسرے ماہر فاسٹ بولر کے طور پر ٹیم میں واپس آسکتے ہیں۔

ڈ کوچ راہل دراوڈ نے اصرار کیا کہ بھارت ورلڈ کپ سے قبل اپنی بہترین پلیئنگ الیون کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کرے گا۔ ٹیم میں 'رشبھ پنت بمقابلہ دنیش کارتک' کی بحث چل رہی ہے، جس کی وجہ سے ٹیم انتظامیہ نے تمل ناڈو کے وکٹ کیپر بلے باز کی جگہ دیپک ہڈا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دوسری طرف، کارتک کو پہلے دو میچوں میں بمشکل بلے بازی کا موقع ملا ہے۔

اس وقت باؤلنگ کے وسائل شاید کافی نہ ہوں، لیکن بھارت کو اپنے مڈل آرڈر کے بارے میں فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ کی مثبت بات یہ تھی کہ ٹاپ آرڈر نے بہت اچھا کام کیا۔ روہت، کے ایل راہل اور ویرات کوہلی تینوں نے کافی بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیز شروعات کی۔

مزید پڑھیں:

ایشیا کپ میں ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری کے بعد کوہلی کے ناقدین بالآخر خاموش ہو سکتے ہیں۔ وہ بھلے ہی اپنی بہترین فارم میں نہ ہوں، لیکن اتوار کو انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اس کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں کوہلی اور دونوں اوپنرز سے پہلی ہی گیند سے تیز بیٹنگ کی توقع کی جا سکتی ہے۔ آج کا میچ بھارت کے نقطہ نظر سے بہت اہم ہے، ایسی صورتحال میں سب کی نظریں بھارتی پلیئنگ الیون پر ہوں گی۔

بھارت: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل، ویراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ)، دیپک ہڈا، ہاردک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی بشنوئی، یوزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، دنیش کارتک، اویش خان، اکشر پٹیل اور روی چندرن اشون۔

Last Updated : Sep 6, 2022, 11:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details