دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2022 کے چوتھے میچ میں بھارت نے ہانک کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ بھارت نے ایشیا کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ بھارت کی جانب سے بھونیشور، ارش دیپ، جڈیجہ اور اویش خان کو ایک ایک وکٹ ملا۔ Asia Cup 2022
اس سے قبل بھارت نے سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 68) اور وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 59) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت ایشیا کپ 2022 میں بدھ کو ہانگ کانگ کو 193 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کوہلی نے 44 گیندوں پر 59 رنز بنائے، جس میں ایک چوکا اور تین چھکے شامل تھے، جب کہ سوریہ نے صرف 26 گیندوں پر چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ہانگ کانگ کے چھکے چھڑائے۔
ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ کپتان روہت شرما نے لوکیش راہل کے ساتھ 21 (13) رنز بنائے اور پہلی وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت کی۔ راہل نے وکٹ پر جدوجہد کی اور 36 (39) رنز بنائے۔
13ویں اوور میں 94 رنز پر راہل کی وکٹ گرنے کے بعد کوہلی اور سوریہ کمار نے برتری حاصل کی اور تیسرے وکٹ کے لیے 45 گیندوں میں 98 رنز جوڑے۔ کوہلی نے پاور ہٹ کرتے ہوئے اپنی اننگز میں تین بلند و بالا چھکے لگائے۔ دوسری جانب دھماکہ خیز بلے بازی کے عروج پر پہنچنے والے سوریہ کمار نے 261.54 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ کی۔ انہوں نے ہارون ارشد کے آخری اوور میں چار چھکے مار کر 26 رنز بنائے جس سے ہندوستان نے 20 اوورز میں 192 رنز بنائے اور آخری پانچ اوورز میں 76 رنز بنائے۔