دبئی: ایشیا کپ 2022 کا آغاز ہفتے کو متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ہندوستان کے شہرہ آفاق بلے باز ویراٹ کوہلی سمیت ایشیا کے بڑے کرکٹرز میدان میں اپنے جوہر دکھائیں گے۔ ڈان میں شائع خبر کے مطابق خبرایجنسی اے ایف پی نے ایشیا کپ میں حصہ لینے والی 6 ٹیموں کے 5 بڑے اسٹارز کو منتخب کرلیا اور اس ٹورنامنٹ کے بعد یہ ٹیمیں اکتوبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی20 ورلڈ کپ کھیلنے جائیں گی۔Asia Cup 2022
ریڈ-ہاٹ بابراعظم
پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی پر بابراعظم پر زیادہ انحصار کرے گی، جو بیٹنگ کے میں اپنی صلاحیتیں منوا چکے ہیں۔ آئی سی سی کی درجہ بندی میں ٹی20 اور ون ڈے میں سرفہرست 27 سالہ بلے باز بابراعظم ایشیا کپ سے قبل ہونے والی سیریز میں نیدرلینڈز کے خلاف 2 نصف سنچریاں بنا کر بھرپور فارم میں ہیں۔
بابراعظم کی کارکردگی کی بدولت پاکستان نے اس سیریز میں نیدرلینڈز کو 0-3 سے شکست دی تھی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان گزشتہ برس منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ2021 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ناقابل شکست 68 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کو ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت سے پہلی فتح دلائی تھی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار کو ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
مشکلات کا شکار کوہلی
اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اتوار کو پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے اپنی ٹیم کے افتتاحی میچ کے ساتھ بین الاقوامی کیریئر میں اپنے میچوں کی سنچری مکمل کریں گے۔ویراٹ کوہلی کو ہندوستان نے ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے خلاف حالیہ سیریز میں آرام دیا تھا۔33 سالہ اسٹار بلے باز کافی عرصے بڑا اسکور کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہیں اور انہوں نے آخری مرتبہ سنچری نومبر 2019 میں بنائی تھی اور اس کے بعد بڑے اسکور کے حصول میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔
ویراٹ کوہلی 2011 میں ڈیبو کے بعد 102 ٹیسٹ میچوں میں 27 سنچریاں بنا چکے ہیں تاہم خراب فارم کے باعث انہیں ٹیم کی قیادت سے بھی ہٹادیا گیا تھا۔ہندوسانی ٹیم کے سابق کوچ روی شاستری کا کہنا تھا کہ کوہلی ٹورنامنٹ کا آغاز نصف سنچری سے کرتے ہیں ٹورنامنٹ میں تنقید کا خاتمہ ہوگا۔
آل راؤنڈر ہسارنگا