سری لنکا میں ہونے والے اس سال ایشیا کپ 2021 کو کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔ آخری مرتبہ ایشیا کپ 2018 میں ہوا تھا اور 2021 کا ایشیا کپ جون میں ہونا تھا لیکن سری لنکا کرکٹ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے اعلان کیا کہ ان کے لیے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرانا کافی مشکل ہو جائے گا۔
ڈی سلوا نے نامہ نگاروں کو بتایا ، "موجودہ صورتحال کی وجہ سے رواں سال جون میں ٹورنامنٹ کھیلنا ممکن نہیں ہوگا۔"
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2021 پاکستان کی میزبانی میں ہونا تھا لیکن چونکہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی تناؤ کی وجہ سے ہندوستان کا وہاں سفر کرنے کا ممکن نہیں تھا لہذا اسے سری لنکا منتقل کردیا گیا تھا۔
اب یہ ٹورنامنٹ 2023 یک روزہ عالمی کپ کے بعد ہی ممکن ہوگا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ کی سربراہی میں ایشین کرکٹ کونسل نے ابھی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔
کووڈ 19 کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے سری لنکا کی حکومت نے بین الاقوامی ہوائی سفر پر 10 دن کی پابندی بھی عائد کردی ہے۔