اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ind vs Aus Test Series ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں اشون کمبلے سے آگے نکلے

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان احمد آباد میں چوتھا ٹیسٹ کھیلا جا رہا ہے۔ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کو 480 رنز پر ڈھیر کرنے میں اسپنر روی چندرن اشون نے اہم کردار ادا کیا اور ایک ریکارڈ اپنے نام کیا۔ Ashwin surpass Kumble in most wickets

ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں اشون کمبلے سے آگے نکلے
ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں اشون کمبلے سے آگے نکلے

By

Published : Mar 11, 2023, 9:11 AM IST

احمد آباد:بھارت کے اسٹار اسپنر روی چندرن اشون نے احمد آباد ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف چھ وکٹ لے کر بھارت کے سابق عظیم اسپنر انل کمبلے کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اشون اب آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیندباز بن گئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں اشون کمبلے سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔ اب وہ ان دونوں ممالک کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ کمبلے نے 20 میچوں کی 38 اننگز میں 111 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اشون نے 113 وکٹیں حاصل کیں۔

اشون نے 36 سالہ آسٹریلوی اسپنر ٹوڈ مرفی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرنے کے بعد کمبلے کے 111 وکٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اشون کے پاس اب آسٹریلیا کے خلاف 28.1 کی اوسط سے 113 وکٹیں ہیں، جس میں ان کے نام سات مرتبہ پانچ وکٹیں ہیں۔ اشون نے تاہم، اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 32 ویں بار ایک اننگز میں پانچ وکٹ لیے۔ وہ ایک اننگز میں سب سے زیادہ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس معاملے میں انل کمبلے ان سے آگے ہیں جنہوں نے یہ کرشمہ 35 مرتبہ انجام دیا ہے۔ اشون نے بھارتی سرزمین پر 26ویں بار ایک اننگز میں پانچ وکٹ لئے۔ اس کے ساتھ وہ بھارت میں سب سے زیادہ بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس معاملے میں بھی انہوں نے کمبلے کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے بھارتی سرزمین پر 25 بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details