ممبئی: انوشکا شرما نے اپنے شوہر اور اسٹار کرکٹر ویراٹ کوہلی کو ان کی سالگرہ پر انوکھے انداز میں مبارکباد دی ہے۔ ویراٹ کے 35ویں سالگرہ کے دن ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے انہیں مختلف انداز میں مبارکباد دی ہے۔ ویراٹ کی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے محبت بھرا کیپشن لکھا جس میں انہوں نے ویراٹ کی کامیابیوں کی تعریف کی۔
انوشکا شرما نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر ویراٹ کوہلی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ویراٹ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ 2011 میں اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں بغیر بال کے وکٹ لینے والے واحد کرکٹر ہیں۔ جہاں انہوں نے انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن کو واٗت بال پر ایم ایس دھونی کے ہاتھوں اسٹمپ کروا کر وکٹ حاصل کیا۔
پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انوشکا نے کیپشن میں لکھا کہ آپ نے اپنی زندگی کے ہر کردار کو بہت اچھے طریقے سے نبھایا ہے۔ اس کے علاوہ آپ ایک خوش مزاج، مضحکہ خیز اور پراعتماد انسان ہیں۔ میں آپ سے اس زندگی میں اور اس کے بعد کی بھی زندگی میں پیار کروں گی، میں زندگی کے ہر صورت حال میں ہمیشہ تمہارے ساتھ ہوں۔ انوشکا کی دل کو چھونے والی پوسٹ کے جواب میں ویراٹ نے چہرے پر ہاتھ رکھنے والے ایموجی اور دل کی ایموجی کے ساتھ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔