اردو

urdu

ETV Bharat / sports

HCA on World Cup schedule عالمی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سیکورٹی کے مسائل کی بنا پر عالمی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کا کیا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دراصل حیدرآباد کے اُپّل اسٹیڈیم میں 9 اور 10 اکتوبر کو بیک ٹو بیک میچ ہونے ہیں جس پر حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن نے سیکورٹی کے مسائل پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Another change likely in World Cup schedule as HCA says back to back games not ideal
عالمی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

By

Published : Aug 20, 2023, 9:34 PM IST

حیدرآبار: حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) سے عالمی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں ایک اور تبدیلی کرنے کی درخواست کی ہے۔ حیدرآباد کے اُپّل اسٹیڈیم میں 9 اور 10 اکتوبر کو بیک ٹو بیک میچ ہونے کی وجہ سے ایچ سی اے کے لیے سیکورٹی کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ایچ سی اے کے ایک اہلکار نے کہا کہ یقینی طور پر یہ تشویشناک ہے اور ہم نے اس کے بارے میں بی سی سی آئی کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہم نے بورڈ سے تاریخوں میں تبدیلی کی درخواست بھی کی ہے۔

نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق حیدرآباد 9 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کی میزبانی کرے گا جب کہ اسے اگلے ہی دن پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کی میزبانی کا موقع دیا گیا ہے۔ افسران نے کہا کہ کھیلوں کے درمیان کم از کم ایک دن کا آرام بہتر ہوگا۔ ہم نے بی سی سی آئی کے سی ای او (قائم مقام) ہیمانگ امین کے ساتھ بات چیت کی ہے کہ آیا شیڈول میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ اگر نہیں تو ہمیں ہمارے پاس انتظامیہ کے علاوہ کوئی دیگر متبادل نہیں ہوگا۔

وہیں بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ آگے آنے والے کسی بھی مسئلے کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ شکلا نے ایک بیان میں کہا کہ میں ورلڈ کپ میں حیدرآباد وینیو کا انچارج ہوں۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہے تو میں اسے حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اہم بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی نے 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان صرف 100 دن پہلے کیا تھا۔ کئی ممالک نے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی جس کے بعد بی سی سی آئی نے 9 اگست کو نو میچوں کی تاریخوں میں تبدیلی کے ساتھ نیا شیڈول جاری کیا تھا۔ شکلا نے کہا کہ میچوں کی تاریخوں کو تبدیل کرنا صرف بی سی سی آئی کے ہاتھ میں نہیں ہے اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی اس میں شامل ہوتے ہیں۔

شکلا نے کہا ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلی کرنا آسان نہیں ہے اور ایسا ہونے کا امکان بھی نہیں ہے۔ صرف بی سی سی آئی شیڈول میں تبدیلی نہیں کر سکتا۔ اس میں ٹیمیں، آئی سی سی سبھی شامل ہوتے ہیں۔ ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہوگا جب کہ اس کا فائنل 19 نومبر کو اسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس ٹورنامنٹ کے 48 میچز کی میزبانی 12 شہر کر رہے ہیں۔ ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت ابھی شروع نہیں ہوئی ہے۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details