بنگلورو:زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور اس سے پہلے آر سی بی کے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ساتھ سی پی ایل میں سینٹ لوشیا کنگز کے لیے مل کرکام کر چکے ہیں۔ فلاور ہیڈ کوچ کے ساتھ ساتھ آر سی بی کے کرکٹ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالیں گے جواس سے پہلے مائیک ہیسن کے پاس تھا۔ فلاور کے ساتھ معاہدے کی مدت کو کو عام نہیں کیا گیا ہے۔
کرک انفو کے مطابق فلاور نے ایک بیان میں کہاکہ میں مائیک ہیسن اور سنجے بانگڑکے کام کو پہچانتا ہوں، ساتھ ہی میں ان کے کام کا بھی احترام کرتا ہوں۔ میں خاص طور پر فاف کے ساتھ جڑنے کے لئے پرجوش ہوں۔ ہم نے ماضی میں ایک ساتھ بہت اچھا کام کیا ہے۔ میں اس پارٹنرشپ اور تعلقات کو کچھ بڑا اور بہتر بنانیکے لئے پرجوش ہوں۔
فرنچائز کے نائب صدر راجیش مینن کے مطابق اگلے کچھ مہینوں میں ایک نئے کرکٹ آپریشنز ڈائریکٹر (ڈی سی او) کی تقرری کی جا سکتی ہے۔ نیا ڈی سی او سینئر ٹیم مینجمنٹ کو سپورٹ ا سٹاف گروپ میں تبدیلیوں کے بارے میں صلاح دیں گے۔ اس بات کا پورا امکان ہے کہ نئے ڈی سی او معاون عملہ کا ایک نیا گروپ لے کر آئے گا۔ اس سے مستقبل میں ایڈم گریفتھس (باؤلنگ کوچ)، ایس سریرام (اسسٹنٹ کوچ) اور ملولن رنگراجن (لیڈ اسکاؤٹ اور فیلڈنگ کوچ) کے کردار پر سوالیہ نشان لگ سکتا ہے۔