اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Andrew Symonds Dies in Car Crash: اینڈریو سائمنڈس کی کار حادثہ میں موت - Andrew Symonds cricket career

سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈس کی کار حادثہ میں موت ہو گئی۔ وہ 46 برس کے تھے۔ Andrew Symonds Dies in Car Crash

اینڈریو سائمنڈس کی کار حادثے میں موت
اینڈریو سائمنڈس کی کار حادثے میں موت

By

Published : May 15, 2022, 6:30 AM IST

Updated : May 15, 2022, 6:43 AM IST

سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈس ہفتہ کی رات انتقال کر گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 46 سالہ سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈس کی کار کوئنز لینڈ کے ٹاؤنس ویلے میں حادثہ کا شکار ہو گئی۔ سائمنڈس کے انتقال کے بعد کرکٹ کی دنیا میں غم کی لہر ہے۔ واضح رہے کہ اس سال مارچ میں آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین وارن کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا تھا۔ Former Australia all-rounder Andrew Symonds dies aged 46

اینڈریو سائمنڈس جنہوں نے 10 نومبر 1998 کو اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا۔ آسٹریلیا کے لیے 198 ون ڈے میچوں میں 5088 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 30 ​​نصف سنچریاں شامل ہیں۔ سائمنڈس نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 8 مارچ 2004 کو کیا اور 26 میچوں کے 41 اننگز میں 1462 رنز بنائے۔ سائمنڈس نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں بنائی تھیں۔ وہیں سائمنڈس 14 انٹرنیشنل ٹی 20 میچ کھیلے اور 337 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچری بھی شامل ہے۔ Andrew Symonds cricket career

Last Updated : May 15, 2022, 6:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details