اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آندرے رسل کی ونڈیز ٹی 20 ٹیم میں واپسی - کرکٹ ویسٹ انڈیز

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں جارحانہ بلے باز آندرے رسل کو ٹیم میں شامل یا گیا ہے تاکہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل انہیں تیاری کرنے میں آسانی ہو۔

Andre Russell
Andre Russell

By

Published : Jun 26, 2021, 10:04 PM IST

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کے شروعات دو مقابلوں کے لیے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں اسٹار آل راؤنڈر آندرے رسیل کی واپسی ہوئی ہے۔ رسل نے آخری بار مارچ 2020 میں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے 49 ٹی 20 میچ کھیل چکے آندرے رسل 2012 اور 2016 ٹی 20 عالمی کپ جیتنے والی ٹیم کے رکن رہے ہیں۔

چیف سلیکٹر روجر ہارپر نے رسل کو بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ممکنہ طور پر بلے اور گیند دونوں کے ساتھ کھیل کو بدل سکتے ہیں۔ انہوں نے رواں برس کے آخر میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

ہارپر نے بیان میں کہا کہ 'آندرے رسل ٹیم کے لیے بڑا ایکس فیکٹر ثابت ہوں گے۔ وہ بلے اور گیند دونوں کے ساتھ متاثر کن کھلاڑی ہیں اور دونوں شعبوں میں بہتر کارکرگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ہم آئندہ ٹی 20 عالمی کپ کے لیے اپنی بہترین ٹیم منتخب گے۔

یہ بھی پڑھیں: رنگنا ہیرات اور ایشویل پرنس بنگلہ دیش ٹیم سے وابستہ

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج ہی گرینیڈا نیشنل اسٹیڈیم میں پہلا ٹی 20 میچ کھیلا جانا ہے جبکہ دیگر چار میچ بھی یہیں پر کھیلے جانے ہیں۔

  • ویسٹ انڈیز اسکواڈ:

کیرون پولارڈ(کپتان)، نکولس پورن(نائب کپتان)، فیبئن ایلن، ڈوین براوو، فیدل ایڈورڈز، آندرے فلیچر، کرس گیل، جیسن ہولڈر، ایوین لوئس، اوبید میک کائے، آندرے رسل، لینڈل سمنس، کیون سکلیئر۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details