اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Story of Tilak Verma: کبھی ٹوٹے بیٹ سے کھیلنے والا نوجوان آج ممبئی انڈینز کا حصہ ہے - بھارتی کرکٹر تلک ورما

دنیا کے سب سے مقبول ٹی 20 لیگ آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینز نے حیدرآباد کے تلک ورما کو 1.7 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ تلک ورما نے ٹوٹے ہوئے بلے سے انڈر 16 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے تھے۔ Indian Cricketer Tilak Varma

Inspiring Story Of Tilak Varma
Inspiring Story Of Tilak Varma

By

Published : Mar 30, 2022, 4:23 PM IST

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ نے نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک کے بھی نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو ابھارنے کا کام کیا ہے۔ آئی پی ایل نے بھارت کو کئی ایسے کھلاڑی دیئے ہیں جو بین الاقوامی سطح پر بھارتی ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں اور بڑے سے بڑے کھلاڑیوں کو ٹکر دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آئی پی ایل نے رشبھ پنت، پرتھوی شاہ اور محمد سراج جیسے درجنوں بھارتی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا نکھارا ہے اور یہ کھلاڑی آج انٹرنیشنل سطح پر ٹیم کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ Inspiring Story Of Tilak Varma

آج ہم آپ کو ایسے کھلاڑی کے بارے میں بتائیں گے کو کبھی ٹوٹے بلے سے کھیلتے تھے لیکن آج وہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ خطاب جیتنے والی ٹیم ممبئی انڈینز کے رکن ہیں، کہتے ہیں نا کہ محنت اور لگن کبھی بھی ضائع نہیں ہوتی اس کی بہتر مثال تلک ورما ہیں جنہیں ممبئی انڈینز نے 1.7 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ ممبئی انڈیئنز کے نئے نوجوان کھلاڑی تلک ورما کی کہانی کافی متاثر کن ہے۔ تلک ورما کے والد نمبوری ناگراجو ایک الیکٹریشن ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کا خواب پورا نہیں کر پا رہے تھے۔ ایسے میں ایک کوچ آگے آتا ہے اور تمام اخراجات برداشت کرتا ہے۔ اس 19 سالہ لڑکے نے لِسٹ اے اور ٹی 20 کرکٹ میں ملنے والے محدود مواقع کا فائدہ اٹھایا اور اب آئی پی ایل کی باری ہے۔ Mumbai Indians New Recruit Tilak Varma

ایک عام خاندان سے راتوں رات سنسنی بننے تک، ممبئی انڈینز کے نئے نوجوان تلک ورما کی کہانی واقعی متاثر کن ہے۔ تلک ورما کے والد نمبوری ناگراجو، جو حیدرآباد میں الیکٹریشن کے طور پر کام کرتے تھے، اپنے بیٹے کی کرکٹ کوچنگ جاری رکھنے کے متحمل نہیں تھے۔ چنانچہ اس کے کوچ سلام بیاش نےتلک کے تمام اخراجات اٹھائے، اسے مناسب تربیت دی اور یہاں تک کہ اسے اپنے خوابوں کو اپنا بنانے کے لیے کرکٹ کا تمام سامان بھی دیا۔ تلک ورما نے کہا کہ 'جب نیلامی کے لیے میرے نام کا اعلان کیا گیا تو میں اپنے کوچ کے ساتھ ویڈیو کال پر تھا۔ جب ممبئی انڈینز نے میرے لیے بولی لگائی تو میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتا۔ میں نے بچپن سے ہی ممبئی انڈینز کا مداح رہا ہوں۔

ایک نوجوان کرکٹر کے طور پر تلک ورما کو اونچائی تک پہنچنے سے پہلے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ملک میں آئی پی ایل کی چند فرنچائزیز ان کی خدمات حاصل کرنے کے لیے قطار میں کھڑی تھیں۔ 19 سالہ نوجوان کا نام آئی پی ایل میگا نیلامی میں اَن کیپڈ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل تھا اور ممبئی انڈینز، سن رائرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز نے تلک ورما کے لیے بولیاں لگانی شروع کی جس میں ممبئی نے بازی ماری اور تلک ورما کو 1.7 کروڑ روپے میں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ تلک ورما نے اپنی بنیادی قیمت کا 8.5 گنا کمایا کیونکہ ان کی بیس پرائز 20 لاکھ تھی لیکن فرنچائزیز کی بولیوں میں یہ قیمت 1.7 کروڑ روپے تک پہنچ گئی جس کے بعد تلک ورما کرکٹ کی دنیا میں کافی بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔

آئی پی ایل میں انٹری ملنے کی خبر پر اپنے والدین کے پہلے ردعمل کے بارے میں پوچھا گیا تو تلک ورما نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ 'جیسے ہی مجھے ممبئی انڈینز کے لیے منتخب کیا گیا، میں نے اپنے والدین کو ویڈیو کال کی۔ وہ بہت خوش تھے لیکن کچھ کہنے سے قاصر تھے۔ پاپا بات کرنے سے قاصر تھے۔ میں نے کہا کہ مجھے ممبئی انڈینز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ کیا کہوں! پھر میں نے کہا کہ میں فون کاٹ رہا ہوں۔ یہ میری زندگی کا سب سے جذباتی لمحہ تھا۔ ممبئی کے لیے منتخب ہونے کی خبر ملنے پر ان کے احساسات کے بارے میں پوچھے جانے پر ورما نے کہا کہ یہ ایک مختلف احساس تھا۔

تلک ورما نے کہا کہ 'جب نیلامی کے لیے میرے نام کا اعلان کیا گیا تو میں اپنے کوچ کے ساتھ ویڈیو کال پر تھا۔ جب ممبئی انڈینز نے میرے لیے بولی لگائی تو میں اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتا۔ میں نے بچپن سے ہی ممبئی انڈینز کا مداح رہا ہوں۔ جب نیلامی ہورہی تھی تب میں اپنی رنجی ٹیم کے ساتھ تھا۔ خبر سن کر میرے تمام دوست بہت خوش ہوئے اور ناچنے لگے تھے۔

حیدرآباد کے کرکٹر تلک ورما رواں برس کے شروع میں انڈر 19 یک روزہ ورلڈ کپ جیتنے والی فاتح بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں کو یاد کیا جب انہیں بنیادی چیزوں کے لیے بھی انتظار اور محنت کرنا پڑتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں ٹوٹے ہوئے بلے سے کھیلتا رہا۔ ٹوٹے ہوئے بلے سے میں نے انڈر 16 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔ جب میرے کوچ نے یہ دیکھا تو انہوں نے مجھے وہ سب کچھ خرید کر دیا جس کی مجھے ضرورت تھی۔ آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے کوچ صاحب کی وجہ سے ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details