اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Shakib Al Hasan: زخمی ثاقب الحسن پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے - ثاقب الحسن باہر

پاکستان کے خلاف چٹگاوں میں جمعہ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ (Bangladesh First Test Against Pakistan) کے لیے بنگلہ دیش کی ٹیم سے ثاقب الحسن باہر (Shakib Al Hasan Ruled Out) ہوگئے ہیں۔ ثاقب ٹی 20 عالمی کپ (T20 World Cup) کے دوران ہیمسٹرنگ انجری (Hamstring Injury) سے صحت یاب نہیں ہو پائے ہیں۔

Shakib Al Hasan Ruled Out زخمی ثاقب الحسن پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے
Shakib Al Hasan Ruled Out زخمی ثاقب الحسن پاکستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے

By

Published : Nov 25, 2021, 6:35 PM IST

بنگلہ دیش کی ٹیم (Pakistan Cricket Team) سے ثاقب الحسن (Shakib Al Hasan) کے باہر ہونے پر چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے کہا کہ ثاقب کو صحت یاب ہونے میں وقت لگ سکتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پوری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو سکتے ہیں۔

عابدین نے کہا کہ ثاقب کی ہیمسٹرنگ کی انجری (Hamstring Injury) مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوئی ہے۔ ثاقب کو ابھی بھی آرام کی ضرورت ہے۔ ہمارے فزیو مسلسل ان کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔ وہ پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ہم اس بارے میں بھی پراعتماد نہیں ہیں کہ وہ دوسرا ٹیسٹ کھیل پائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فزیو ہی ہمیں اس کے بارے میں بتائیں گے۔ ہم نے جب سے 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا ہے تب سے ہم نے شکیب کی جگہ ان کی پوزیشن جانے بغیر کسی کو منتخب نہیں کیا ہے۔

ثاقب ٹی 20 ورلڈ کپ (T20 World Cup) میں بنگلہ دیش کے آخری دو میچ بھی نہیں کھیلے تھے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میدان پر غصہ دکھانا ثاقب کو مہنگا پڑ گیا

ایک سال کی پابندی سے واپسی کے بعد ثاقب نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا صرف ایک ٹیسٹ فروری میں ویسٹ انذڈیز کے خلاف کھیلا ہے، اس میچ میں بھی وہ درمیان میں زخمی ہوگئے تھے۔ جولائی میں زمبابوے کے خلاف ثاقب پچھلی بارہرارے ٹیسٹ میں اترے تھے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details