نئی دہلی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 نیلامی 23 دسمبر کو کوچی میں منعقد ہونے والی ہے۔ اس نیلامی میں 405 کھلاڑیوں کی بولی لگائی جائے گی۔ نیلامی کے لیے تقریباً تمام ٹیمیں اپنی اپنی حکمت عملی پر کام کر رہی ہیں۔ اس نیلامی میں کئی نوجوان کھلاڑی شامل ہوں گے، جس پر فرنچائزیز کی نظریں ہوں گی۔ All Eyes will be on These Players in IPL 2023 Mini-Auction
آئی پی ایل نیلامی میں سب سے کم عمر اور معمر کھلاڑی؟
یوں تو اس نیلامی میں سب کی نگاہیں دنیا کے ٹاپ آل راؤنڈرز میں سے ایک انگلینڈ کے بین اسٹوکس اور آسٹریلیا کے کیمرون گرین پر ہوں گی جبکہ افغانستان کے 15 سالہ اللہ محمد غضنفر بھی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ اللہ محمد غضنفر اس نیلامی میں سب سے کم عمر کے کھلاڑی ہیں۔ افغانستان کے اس کھلاڑی کی عمر اتنی کم عمر ہے کہ وہ آئی پی ایل کی شروعات سے صرف دو ماہ قبل پیدا ہوئے۔ یعنی 13 ستمبر 2007 کو جب آئی پی ایل کا آغاز ہوا تو 15 جولائی 2007 کو پیدا ہونے والا یہ بچہ صرف 2 ماہ کا تھا۔
اللہ محمد غضنفر رائٹ آرم آف اسپنر ہیں۔ وہ 6 فٹ 2 انچ قد کا کھلاڑی ہے۔ نیلامی میں اس کی بنیادی قیمت 20 لاکھ روپے ہے۔ اللہ محمد غضنفر سب سے پہلے اس وقت سرخیوں میں آئے جب انہوں نے رواں برس شپگیزہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں 15 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ رواں برس اگست میں ہندوکش اسٹارز کے خلاف انجام دیا تھا۔ ابھی تک آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑی ہونے کا ریکارڈ پرایاس برمن کے پاس ہے۔ جنہوں نے برس 2019 میں رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے 16 سال 157 دن کی عمر میں کھیلا۔
امت مشرا آئی پی ایل 2023 کی منی نیلامی میں سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی ہوں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ آئی پی ایل 2022 سے پہلے تجربہ کار اسپنر امت مشرا کو دہلی کیپٹلس نے ریلیز کر دیا تھا۔ آئی پی ایل 2022 کی میگا نیلامی میں کسی بھی ٹیم نے ان میں دلچسپی نہیں دکھائی اور وہ ان سولڈ رہے۔ 40 سالہ امت مشرا بہت تجربہ کار اسپنر ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے تین بار ہیٹ ٹرک کی ہے۔ وہ آئی پی ایل میں ایسا کارنامہ انجام دینے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ امت مشرا کے آئی پی ایل کیریئر کی بات کریں تو وہ اب تک 154 میچوں میں 166 وکٹیں لے چکے ہیں۔ اس دوران اس کا اکانومی ریٹ 7.35 ہے۔
مزید پڑھیں: