اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Anurag Thakur Hits Back at PCB بھارت آئندہ برس ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، تمام بڑی ٹیمیں حصہ لیں گی - پاکستانی بورڈ پر انوراگ ٹھاکر کا ردعمل

انوراگ ٹھاکر نے پی سی بی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کھیلوں کا سپر پاور ہے، جہاں کئی ورلڈ کپ منعقد کیے جا چکے ہیں۔ ون ڈے ورلڈ کپ بھی آئندہ برس بھارت میں ہوگا اور اس میں دنیا بھر سے تمام بڑی ٹیمیں حصہ لیں گی۔' All big teams will participate in ODI World Cup in India

All big teams will participate in ODI World Cup in India: Thakur after Pak response
بھارت آئندہ برس ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، تمام بڑی ٹیمیں حصہ لیں گی

By

Published : Oct 20, 2022, 1:48 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے پاکستان بورڈ کی جانب سے آئندہ برس بھارت میں ہونے والے 'ورلڈ کپ' میں پاکستانی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ All big teams will participate in ODI World Cup in India

واضح رہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے اس قبل آئندہ برس پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں ٹیم انڈیا کو پاکستان نہ بھیجنے کا بیان دیا تھا، جس کے بعد پاکستانی بورڈ نے دھمکی دی تھی کہ وہ بھی ون ڈے کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجے گا۔ وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہاکہ 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں تمام بڑی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان کی ٹیم بھی ورلڈ کپ کا حصہ بنے گی۔

انوراگ ٹھاکر نے اس بارے میں کہا کہ 'یہ بی سی سی آئی کا معاملہ ہے اور وہ اس معاملے پر تبصرہ کریں گے۔ بھارت کھیلوں کا سپر پاور ہے، جہاں کئی ورلڈ کپ منعقد کیے جا چکے ہیں۔ ون ڈے ورلڈ کپ بھی آئندہ برس بھارت میں ہوگا اور اس میں دنیا بھر سے تمام بڑی ٹیمیں حصہ لیں گی۔'

وزیر کھیل نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 'آپ کسی بھی کھیل میں بھارت کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ بھارت نے کھیلوں بالخصوص کرکٹ میں بہت تعاون کیا ہے۔ اس لیے اگلے برس ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جائے گا، اور یہ ایک عظیم الشان اور تاریخی ایونٹ ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details