روں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے بھارتی ٹیم کا جنوبی افریقہ دورے کے لیے آج ٹیم کا انتخاب ہوگا۔ اس دورے پر ٹیم انڈیا کو تین ٹیسٹ اور تین یک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے اور آج بھارتی اسکواڈ Indian Squad For SA کا اعلان ہوگا جس میں رہانے کی نائب کپتانی India Vice Captain Ajinkya rahane جانے کا خطرہ ہے جبکہ ایشانت شرما کے لیے بھی ٹیم میں جگہ بنانا کافی مشکل نظر آرہا ہے۔
سلیکٹرز آج دورہ جنوبی افریقہ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کریں گے۔ ایسے میں اجنکیا رہانے کی ٹیم میں جگہ تو محفوظ نظر آتی ہے لیکن یہ دیکھنا ہوگا کہ وہ نائب کپتان کے طور پر برقرار رہیں گے یا نہیں۔
ایسے میں سمجھا جاتا ہے کہ یک روزہ ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا کیونکہ سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہونا ہے۔ یک روزہ ٹیم کے کپتان کے طور پر وراٹ کوہلی کے مستقبل کے بارے میں بھی فیصلہ ہونا ہے۔
واضح رہے کہ مسلسل 12 ناکامیوں کے بعد اجنکیا رہانے کا نائب کپتان بننا کافی مشکل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ممبئی ٹیسٹ میں فٹنس کی وجہ سے باہر رکھا گیا تھا۔ اگر رہانے کو نائب کپتان کے عہدے سے ہٹایا جاتا ہے تو ان کی جگہ روہت شرما لے سکتے ہیں۔
اسی طرح سو سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے ایشانت شرما کو بھی شاید ٹیم میں جگہ نہ ملے کیونکہ وہ کافی عرصے سے فارم میں نہیں ہیں۔ پرسدھ کرشنا اور اویس خان کے ساتھ جسپریت بمراہ، محمد سمیع اور امیش یادو کو موقع مل سکتا ہے جبکہ شریئس ایر، شبمن گل اور ہنوما وہاری مڈل آرڈر کے لیے مضبوط دعویدار ہیں۔