ڈومینیکا:
اجنکیا رہانے نے پہلے ٹیسٹ سے قبل منگل کو نامہ نگاروں سے کہاکہ سب سے پہلے، میں ان کے لیے خوش ہوں۔ انہوں نے ممبئی کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آئی پی ایل میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔ وہ سرخ گیند کی کرکٹ میں جس طرح سے بلے بازی کر رہے ہیں وہ سب سے اہم ہے۔ اونہں نے گزشتہ سال دلیپ ٹرافی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔
رہانے نے کہاکہ میرا ان کے لیے صرف یہی پیغام ہوگا کہ وہ جس طرح سے اب تک بیٹنگ کرتے رہے ہیں اسی طرح سے بلے بازی کریں۔ انٹرنیشنل کرکٹ اور دیگر چیزوں کے بارے میں زیادہ نہ سوچیں اور آزادی سے کھیلیں۔ میرے خیال میں انہیں میدان میں جاکراپنا کھیل کھیلنے کی ضرورت ہے۔ یہ بہت اہم ہے۔ میں اس کے لیے بہت خوش ہوں۔"
ہندوستانی ٹیم 2023-25 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ مہم کا آغاز کرتے ہوئے بدھ سے شروع ہونے والے میچ میں کیریبین ٹیم کا سامنا کرے گی۔ نمبر تین کے تجربہ کار بلے باز چیتشور پجارا کے باہر ہونے کے بعد جیسوال کا ڈیبیو یقینی ہے۔ جیسوال نے اب تک 26 فرسٹ کلاس اننگز میں 80 سے زیادہ کی اوسط سے رنز بنائے ہیں اور گزشتہ سال دلیپ ٹرافی کے فائنل میں بھی شاندار 265 رنز بنائے تھے۔ راجستھان رائلز کے لیے کھیلنے والے جیسوال نے بھی اس سال کے آئی پی ایل میں 48 کی اوسط اور 163.61 کے اسٹرائیک ریٹ سے 625 رنز بنائے۔