نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے منگل کو جنوبی ہند فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت کو آئندہ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے گولڈن ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی بورڈ کے سکریٹری جے شاہ نے آج زبان اور ثقافت سے بالاتر ہوکر لاکھوں لوگوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑنے والے عظیم اداکار رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ پیش کیا۔
بی سی سی آئی نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ دے کر ان کی عزت کی۔ اس عظیم اداکار نے کروڑوں دلوں کی دھڑکنوں پر اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اداکار آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں ہمارے معزز مہمان کی حیثیت سے شرکت کریں گے اور اپنی موجودگی سے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ میں چمک پیدا کریں گے۔