اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Zimbabwe Vs Afghanistan ODI Series: افغانستان نے ون ڈے سیریز پر کیا قبضہ - ابراہیم زدران کے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری

افغانستان نے دوسرے ون ڈے میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔ افغانستان نے 3 میچوں کی سیریز میں 0۔2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ Afghanistan Beat Zimbabwe

افغانستان نے ون ڈے سیریز پر کیا قبضہ
افغانستان نے ون ڈے سیریز پر کیا قبضہ

By

Published : Jun 7, 2022, 8:22 AM IST

ہرارے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی افغانستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ Afghanistan Beat Zimbabwe 2nd ODI

ٹاس ہارکر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے زمبابوے نے انوسینٹ کائیا (63)، ریان برل (51) اور سکندر رضا کی 40 رنز کی بدولت 228 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان نے ابراہیم زدران (120) ناٹ آؤٹ اور رحمت کے 88 رنز کی بدولت میچ باآسانی جیت لیا۔ ابراہیم زدران نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ first century of Ibrahim Zadran ODI career

ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اوپنر بلے باز رحمت اللہ گرباز 4 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ ٹیم کو پہلا 17 رنز کے سکور پر لگا۔ اس کے بعد ابراہیم زدران اور رحمت شاہ نے دوسرے وکٹ کے لیے 195 رنز کی بڑی شراکت قائم کر کے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔ رحمت 112 گیندوں پر 88 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے اپنی اننگ کے دوران 9 چوکے لگائے۔ یہ ان کی 20ویں نصف سنچری تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان پہنچنے پر ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا شاندار استقبال

وہیں ابراہیم زدران نے 141 گیندوں پر 120 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 16 چوکے لگائے۔ ابراہیم زدران کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا۔ افغانستان کی جانب سے تیز گیندباز فرید احمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ فضل الحق فاروقی، محمد نبی اور لیگ اسپنر راشد خان نے 2-2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

زمبابوے اور افغانستان کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے 9 جون کو کھیلا جائے گا۔ Zimbabwe Vs Afghanistan 3rd ODI

ABOUT THE AUTHOR

...view details