دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی آج یہاں جاری کی گئی تازہ رینکنگ کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری انگلینڈ کی سیریز کے پہلے چار ٹی ٹوئنٹی میں سات وکٹیں لینے کے بعد راشد نے افغانستان کے راشد خان اور ہندوستان کے روی بشنوئی کو پیچھے چھوڑ کر ٹاپ رینکنگ حاصل کی۔ وہ ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ قبل آف اسپنر گریم سوان کے بعد، گیندبازوں کی آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ایک بننے والے انگلینڈ کے صرف دوسرے کھلاڑی ہیں۔
ہندوستان کے سوریہ کمار یادو جنوبی افریقہ میں دوسرے اور تیسرے ٹی 20 میں نصف سنچری اور سنچری بنانے کے بعد ٹی20 کے ٹاپ رینک والے بلے باز بنے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں کین ولیمسن بدستور سرفہرست ہیں جب کہ پرتھ میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی جیت کے بعد عثمان خواجہ تین درجے بہتری کے بعد چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں۔