اردو

urdu

ETV Bharat / sports

محمد شامی پر ساؤتھ اداکارہ کا آیا دل، اسٹار کرکٹر کو شادی کی پیشکش - بنگالی اداکارہ پائل گھوش

محمد شامی نے ورلڈ کپ 2023 میں شاندار گیندبازی سے کروڑوں لوگوں کا دل جیت رہے ہیں، وہیں ایک ساؤتھ اداکارہ کا دل شامی کے لیے ایسا دھڑکا کہ انھوں نے ڈائریکٹ اسٹار کرکٹر کو شادی کی پیشکش کر دی۔ محمد شامی ورلڈ کپ 2023 کے صرف چار میچوں میں 16 وکٹیں لے کر بھارت کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔ Payal Ghosh proposes Mohammed Shami

actress Payal Ghosh proposes Mohammed Shami for marriage
محمد شامی پر ساؤتھ اداکارہ کا آیا دل، اسٹار کرکٹر کو شادی کی پیشکش

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 12:28 PM IST

کولکاتہ: بھارتی کرکٹ کا سنیما ​کی دنیا سے ایک الگ قسم کی ہی وابستگی رہی ہے۔ اداکارہ شرمیلا ٹیگور سے لیکر انوشکا شرما اس وابستگی کی بہترین مثالیں ہیں۔ اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے دسویں بھارتی کپتان منصور علی خان پٹودی سے شادی کی تھی اور کرکٹ اور سنیما کے درمیان ایسی وابستگی آج بھی جاری ہے۔ ویراٹ کوہلی-انوشکا شرما، یوراج سنگھ-ہیزل کیچ، ہربھجن سنگھ-گیتا بسرا، ہاردک پانڈیا-نتاش اسٹینکووچ، کے ایل راہل-اتھیا شیٹی، ظہیر خان-سگاریکا گھاٹگے وغیرہ جیسے جوڑے قابل ذکر ہیں۔

حال ہی میں بنگالی اداکارہ پائل گھوش نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کے بعد بھارتی تیز گیندباز محمد شامی کو شادی کی پیشکش کر دی ہے۔ اداکارہ نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے براہ راست سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے محمد شامی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ 'شامی تم اپنی انگریزی بہتر کرلو، میں تم سے شادی کے لیے تیار ہوں'۔ جیسے ہی پائل نے ایکس پر یہ پوسٹ کیا ویسے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان تجسس کا ماحول پیدا ہوگیا۔ تاہم اداکارہ پائل گھوش نے واضح کیا کہ انہوں نے یہ پیشکش ان کا کھیل دیکھ کر کیا ہے اور وہ ان کی بڑی مداح ہیں۔

جب ای ٹی وی بھارت نے اس معاملے پر معلومات کے لیے ان سے رابطہ کیا تو اداکارہ کو یہ تسلیم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں انہوں نے سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اداکارہ نے سورو گنگولی سے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں سورو گنگولی کی بہت بڑی مداح رہی ہوں۔ وہ کولکاتہ کا شہزادہ ہے۔ ایک وقت تھا جب میں گنگولی سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ لیکن جب سورو گنگولی کی شادی ہوگئی تو اس وقت میں میں بہت زیادہ روئی تھی۔ کرکٹ میں میرا پہلا پیار سورو گنگولی تھے اور اب مجھے شامی کے کھیل سے پیار ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پائل گھوش نے زیادہ تر ساؤتھ اور ہندی فلموں میں کام کیا ہے، وہ ابھی تک بنگالی فلموں میں کام نہیں کیا ہے۔ جب ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انھوں نے کہا کہ میں بنگال میں ایسا کردار چاہتی ہوں جس کے لیے مجھے نیشنل ایوارڈ ملے۔ میں صرف ایک اچھا کردار چاہتی ہوں۔ ان کی آنے والی فلم 'فائر آف لو ریڈ' جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ انہوں نے 'پریانم'، 'ورشدارے'، 'اسراویلی'، 'مسٹر رسکل'، 'پٹیل کی پنجابی شادی' میں کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ محمد شامی اور ان کی اہلیہ حسین جہاں کے درمیان اس وقت تعلقات بہتر نہیں ہیں۔ شامی نے 2014 میں حسین جہاں سے شادی کی تھی لیکن اب ان دونوں کے درمیان علیحدگی کا مسئلہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس وقت محمد شامی ورلڈ کپ 2023 کے صرف چار میچوں میں 16 وکٹیں لے کر بھارت کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details