میلبورن: آستریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ بیٹنگ یونٹ ہونے کے تحت ہم دکھی ہیں کہ آج ایک کے بعد ایک ہمارے وکٹ گرتے گئے لیکن ہمیں امید ہے کہ ہم اس سے ابھر جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر بھائی ہمارے بہترین بیٹسمین ہیں اور جس طرح کی فارم میں ہم انہیں نیٹ میں کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اچھی ردھم میں ہیں، آج ان کی اننگز اچھی نہیں رہی لیکن امید ہے کہ وہ آنے والے میچ میں اچھا کھیلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات واضح طور پر معلوم ہے کہ ہمیں ایک اچھی پارٹنرشپ بنانی ہے، ہمیں بیٹنگ کے دوران جو سب سے بڑا مسئلہ درپیش ہے وہ پارٹنرشپ برقرار رکھنے کا ہے تو ہم ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔