جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز (AB de Villiers Retirement) نے جمعہ کو تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سلسلہ وار ٹویٹ کرکے کیا۔
اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے لیکن میں نے تمام طرز کی کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں نے خالص لطف اور بے لگام جوش کے ساتھ کھیل کھیلا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اب 37 سال کی عمر میں وہ شعلہ اب اتنا تیز نہیں جلتا۔
اے بی نے کہا کہ آخر میں، میں جانتا ہوں کہ میرے خاندان، میرے والدین، میرے بھائی، میری بیوی ڈینیئل اور میرے بچوں کی قربانیوں کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں تھا۔ میں اپنی زندگی کے اگلے باب کا منتظر ہوں جب میں واقعی میں انہیں پہلے مقام پر رکھ سکوں۔ میں ہر ٹیم کے ساتھی، ہر مخالف ٹیم، ہر کوچ، ہر فیزیو اور عملے کے ہر رکن کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنھوں نے میرے ساتھ اس راستے سفر کیا۔
انھوں نے کہا کہ میں اپنے آپ کو انتہائی خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے جنوبی افریقہ میں، بھارت میں اور جہاں بھی میں نے کھیلا ہے وہاں مجھے بھت زیادہ سپورٹ ملا۔
اے بی نے اپنے اخیر ٹویٹ میں کہا کہ کرکٹ میرے لیے غیر معمولی طور پر مہربان رہا ہے۔ چاہے وہ ٹائٹنز کے ساتھ ہو، یا پروٹیز، یا آر سی بی، یا دنیا بھر کی کوئی اور ٹیم اس کھیل نے مجھے ناقابل تصور تجربات اور مواقع فراہم کیے ہیں۔ جس کے لیے میں ہمیشہ مشکور رہوں گا۔
انھوں مزید کہا کہ یہ وہ حقیقت ہے جسے مجھے قبول کرنا چاہیے اور اگرچہ میرا یہ فیصلہ لوگوں کو اچانک معلوم ہو سکتا ہے، اسی لیے میں آج یہ اعلان کر رہا ہوں کہ میں نے اپنا وقت گزارا ہے اور اسے جیا ہے۔