اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Threats to Wriddhiman Saha: ساہا کو مبینہ دھمکی کے معاملے میں تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی

بھارت کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا کی جانب سے انٹرویو دینے کی درخواست کو نظر انداز کئے جانے کے بعد صحافی نے ساہا کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز میسیج کئے تھے Threats to Wriddhiman Saha جس کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کے لیے بی سی سی آئی نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

بھارت کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا
بھارت کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا

By

Published : Feb 26, 2022, 8:18 PM IST

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا Board of Control For Cricket in India نے ایک سینئر صحافی کی جانب سے وکٹ کیپر ردھیمان ساہا کو دھمکی دینے کے معاملے کی جانچ کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔

اس کمیٹی میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا، خزانچی ارون سنگھ دھومل اور اپیکس کونسل کے رکن پربھتیج سنگھ بھاٹیہ شامل ہیں۔ کمیٹی اگلے ہفتے جلد از جلد اپنی تحقیقات شروع کرے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم سے ڈراپ کیے گئے تجربہ کار وکٹ کیپر ردھیمان ساہا نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اس صحافی کا نام کبھی ظاہر نہیں کریں گے جس نے ان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا تھا۔

ساہا نے الزام لگایا تھا کہ ان کے انٹرویو کی درخواست کا جواب نہ دینے کے بعد ایک صحافی نے ان کے ساتھ جارحانہ لہجہ اختیار کیا تھا۔

سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم سے باہر کئے گئے ساہا نے ٹویٹر پر واٹس ایپ میسج کاایک اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا، جو ایک صحافی نے انہیں بھیجا تھا۔

اسکرین شاٹ میں رپورٹر نے ساہا سے ان کے ساتھ ایک انٹرویو کے لیے درخواست کی تھی، جس کا ساہا نے کوئی جواب نہیں دیا۔

اس بات چیت کے آخر میں رپورٹر نے ساہا سے کہا تھا کہ 'آپ نے فون نہیں کیا۔ پھر کبھی میں آپ کا انٹرویو نہیں کروں گا۔ میں اسے بطور توہین نہیں لیتا اور میں اسے یاد رکھوں گا۔ یہ اچھا نہیں تھا آپ کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

اس ٹویٹ کے بعد ٹیم انڈیا کے سابق کوچ روی شاستری، ہربھجن سنگھ اور وریندر سہواگ جیسے کئی سابق کھلاڑی ساہا کی حمایت میں آئے اور ان سے صحافی کا نام ظاہر کرنے کی درخواست کی تھی۔

بی سی سی آئی نے اب اس کا کانوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details