اردو

urdu

ETV Bharat / sports

1st Test India vs West indies ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ایشان کشن اور جیسوال کا ٹیسٹ ڈیبیو - بھارت اور ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز کے دورے پر آئی بھارتی ٹیم نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں ایشان کشن اور یشسوی جیسوال کو پلیئنگ الیون میں جگہ دی ہے۔ یہ ​​ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کے تحت بھارت اور ویسٹ انڈیز دونوں کے درمیان پہلی سیریز ہے۔

West Indies won the toss and decided to bat first
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

By

Published : Jul 12, 2023, 9:09 PM IST

ڈومینیکا: ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھویٹ نے بدھ کو بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ ایشان کشن اور یشسوی جیسوال بھارت کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں، جبکہ ایلیک ایتھنزے ویسٹ انڈیز کے لیے ڈیبیو کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ 2023-25 ​​ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیوٹی سی) سائیکل میں بھارت اور ویسٹ انڈیز دونوں کے درمیان پہلی سیریز ہے۔

براتھویٹ نے ٹاس کے بعد کہا کہ "ہم پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں، یہ پچ عام طور پر خشک ہوتی ہے، ہمیں پہلے گھنٹے میں سخت محنت کرنے ہوگی، ہمارا 10 روزہ کیمپ تھا، برائن لارا بھی وہاں تھے، ہم نے وارم اپ میچ کھیلا۔ ہم گزشتہ (ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ) سائیکل کے دوران اچھی حالت میں رہے ہیں لیکن مستقل مزاجی اہم ہے۔ مثبت کھلاڑی دیکھنا چاہتے ہیں۔ ایتھنزے اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں، (رہکیم) کارن وال اور جومل واریکن دو اسپنرز ہیں اور کرک میکنزی اور شینن گیبریل ٹیم میں جگہ نہیں بناسکے۔

ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ "ہم کچھ عرصے سے یہاں ہیں۔ پہلے ہم نے بارباڈوس میں ایک پریکٹس میچ کھیلا، یہاں ڈومینیکا میں پچھلے چار دنوں سے ہیں۔ چیمپئن شپ سائیکل کا فائنل دو سال کی دوری پر ہے، لیکن ہم مسلسل اچھا کھیل رہے ہیں۔ ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں۔ ہم بطور ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ دونوں ڈیبیو کرنے والے لطف اندوز ہوں، انہوں نے یہاں آنے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ آرام دہ محسوس کریں۔ ان کے پہلے ٹیسٹ کی کچھ اچھی یادیں تازہ کرنا چاہتا ہوں۔

انڈیا الیون: روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے، رویندر جڈیجہ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، شاردول ٹھاکر، جے دیو انادکٹ، محمد سراج۔

ویسٹ انڈیز الیون: کریگ براتھویٹ (کپتان)، تیج نارائن چندرپال، ریمون ریفر، جرمین بلیک ووڈ، ایلک ایتھنزے، جوشوا ڈا سلوا (وکٹ کیپر)، جیسن ہولڈر، رہکیم کارن وال، الزاری جوزف، کیمار روچ، جومل واریکن۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details