اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Yashpal Sharma Death: سابق کرکٹر یشپال شرما کا انتقال - یشپال شرما کا انتقال

1983 ورلڈ کپ فاتح ٹیم کے ممبر یشپال شرما کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ یشپال شرما نے اپنے کیریئر میں 37 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے میچ کھیلے تھے۔

1983 World Cup winner Yashpal Sharma dies of heart attack
سابق کرکٹر یشپال شرما کا حرکت قلب بند ہونے سے موت

By

Published : Jul 13, 2021, 11:50 AM IST

Updated : Jul 13, 2021, 12:06 PM IST

1983 ورلڈ کپ کے فاتح یشپال شرما کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 66 سال تھی۔ یشپال شرما نے اپنے کیریئر میں 37 ٹیسٹ اور 42 ون ڈے کھیلے تھے۔ انھوں نے ٹیسٹ میں 1606 رنز اپنے نام کیے ہیں جب کہ ون ڈے میں 883 رنز بنائے تھے۔

یشپال نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2 سنچریاں اور 9 نصف سنچریاں بنائی۔ اسی کے ساتھ ہی اس سابق ​​بھارتی کھلاڑی نے ون ڈے میں 4 نصف سنچریاں بھی بنائی۔

سابق کرکٹر یشپال شرما کا حرکت قلب بند ہونے سے موت

یشپال شرما نے 1983 کے ورلڈ کپ میں بھارت کو عالمی چمپیئن بنانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا۔ خصوصاً سیمی فائنل میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں ان کی اننگز ہمیشہ کے لیے یادگار بن گئی جس میں یشپال نے 61 رنز کی ایک اہم اننگ کھیلی تھی اور اسی کی وجہ سے بھارت فائنل میں پہنچنے میں کامیاب رہا۔

یشپال شرما نے 1978 میں پاکستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تھا اور 1985 میں اپنے کیریئر کا آخری میچ کھیلا تھا۔ یشپال اپنے کیریئر میں کبھی بھی صفر پر آؤٹ نہیں ہوئے۔ شائقین اور سابق کرکٹرز سوشل میڈیا پر ٹویٹ کرکے ان کے انتقال پر خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔

Last Updated : Jul 13, 2021, 12:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details