ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 43 رنوں سے شکست دے کر عالمی چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔
یہ دن بھارت میں کرکٹ کے لیے انتہائی اہم ہے جب کپل دیو کی قیادت میں نیشنل کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کی سرزمین پر اُس وقت کی سب سے مضبوط کرکٹ ٹیم ویسٹ اندیز کو دھول چٹا کر یک روزہ کرکٹ ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجایا تھا۔
سنہ 1983 میں ہونے والا ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ کا تیسرا ورلڈ کپ تھا جو انگلینڈ میں ہوا تھا۔
اس سے قبل پہلا اور دوسرا عالمی کپ بھی انگلینڈ میں کھیلا گیا تھا اور حسب سابق ویسٹ انڈیز نے ہی فائنل میں داخلہ حاصل کیا جبکہ اس بار اس کے مقابل کوئی اور نہیں بلکہ بھارت جیسی کمزور ٹیم تھی اور ویسٹ انڈیز کی جیت یقینی سمجھی جارہی تھی، لیکن بھارت نے شاندرا کارکردگی پیش کرتے ہوئے چیمپیئن کا خطاب اپنے نام کر لیا۔