برمنگھم کامن ویلتھ گیمز کے 12 لاکھ ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ میں مقامی عوام کافی دلچسپی لے رہے ہیں۔ برمنگھم میں 28 جولائی سے شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے 12 لاکھ ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز میں خواتین کی کرکٹ کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں بھارت۔ پاکستان کا میچ 31 جولائی کو ہوگا۔ 12 Lakh tickets sold for Commonwealth Games
واضح رہے کہ برمنگھم میں بھارت اور پاکستانی نژاد بہت سے لوگ رہتے ہیں۔ برمنگھم گیمز کے سی ای او ایان ریڈ نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے میچ میں بھی اسٹیڈیم بھرا رہنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود کرکٹ کا مداح ہوں۔ بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہیں، اس لیے یہاں کے لوگ اس میچ میں کافی دلچسپی لے ہیں۔ بھارتی مردوں کی ٹیم حال ہی میں یہاں کھیلنے آئی تھی اور اب خواتین کرکٹ میچ بھی توجہ کا مرکز ہوگا۔
ایان ریڈ نے کہا کہ سیمی فائنل اور فائنل کے ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ امید ہے کہ بھارت اور انگلینڈ اس میں کھیلیں گے۔ پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹیں بھی تقریباً فروخت ہو چکی ہیں۔ لندن اولمپکس 2012 کے بعد انگلینڈ میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ میں 72 کامن ویلتھ ممالک کے 5000 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔