اردو

urdu

ETV Bharat / sports

تھائی لینڈ اوپن میں بڑا اُلٹ پھیر، سائنا نہوال پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں سائنا نہوال کو سابق ورلڈ چیمپیئن اور میزبان کھلاڑی ریچانوک اِنتانون نے شکست دی۔

saina nehwal
saina nehwal

By

Published : Jan 20, 2021, 9:35 AM IST

اولمپک میڈلسٹ سائنا نہوال کو تھائی لینڈ اوپن سُپر 1000 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں پہلے راؤنڈ میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سائنا کو 30 منٹ تک جاری رہنے والے یکطرفہ مقابلے میں سابق ورلڈ چیمپیئن میزبان ریچانوک انتانون نے 21۔17، 21-8 سے شکست دی۔

اسی دوران سمیر ورما نے مردوں کے سنگلز میں عالمی نمبر 10 لی جی جیا کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا۔ سمیر نے پہلے راؤنڈ میں ملیشیا کے لی جی جیا کو میراتھن میچ میں 18-21، 27-25، 21-19 سے شکست دی۔ یہ میچ ایک گھنٹہ 14 منٹ تک جاری رہا۔

حالنکہ سمیر ورما کے بھائی سورو ورما کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سورو ورما کو انڈونیشیا کے انتھونی گیٹنگ نے 21-16، 21۔11 سے شکست دی۔ مینز سنگلز میں پروپلی کشیپ کو میچ کو درمیان میں ہی چھوڑ دیا۔

اس سے قبل بھارت کے زخمی کھلاڑی پی وی سندھو اور کدامبی شریکانت نے تھائی لینڈ اوپن کے پہلے راؤنڈ میں جیت درج کی ہے۔

ایک ہفتہ پہلے ایشیائی زمرے کے پہلے مقابلے میں ڈنمارک کی میا بلچفیلڈ سے پہلے دور میں ہارنے کے بعد وارلڈ چیمپیئن سندھو نے دوسرے ٹورنامنٹ کے شروع مین عالمی نمبر 12 کھلاڑی تھایہ لینڈ کی بُسانن کو خواتین سنگلز میں 17-21، اور 13-21 سے ہرایا۔

اس جیت کے ساتھ ہی سندھو کا بُسانن کے خلاف ریکارڈ 11-1 ہوگیا ہے۔ بھارتی کھلاڑی 2019 میں ہانگ کانگ اوپن میں صرف ایک بار تھائی کھلاڑی سے ہاری تھی۔ سندھو اگلے راؤنڈ میں کوریا کی سونگ جی ہیون اور سونیا چیا کے مابین میچ کے فاتح سے مقابلہ کرے گی۔

مردوں کے سنگلز میں سابق عالمی نمبر ایک شریکانت نے تھائی لینڈ کے سٹیکوم تھمماسین کو 37 منٹ میں 21-11، 21-11 سے شکست دی۔ پچھلے ٹورنامنٹ پِنڈلی کی مانس پیشیوں کھینچاؤ کے سبب شریکانت دوسرے مرحلے سے دستبردار ہوگئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details