تھائی لینڈ اوپن میں ملک کی آخری امید رنکی ریڈ اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے۔
تھائی لینڈ اوپن: بھارتی جوڑی فائنل میں - ranki reddy
تھائی لینڈ اوپن میں بھارت کے ابھرتے ہوئے شٹلر رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی نے فائنل میں جگہ بنا لی ہے اور اسی کے ساتھ یہ جوڑی ورلڈ ٹور 500 ایونٹ میں پہنچنے والی پہلے بھارتی جوڑی بن گئی ہے۔
تھائی لینڈ اوپن
سیمی فائنل میں اس جوڑی نے جنوبی کوریائی جوڑی سنگ ہیون اور شنگ بیک چیول کو شکست دی، یہ مقابلہ ایک گھنٹہ تینمنٹ تک چلا جس میں بھارتی جوڑی نے 20-22، 9-21، 22-24 سے جیت درج کی۔
فائنل مقابلے میں بھارتی جوڑی کا مقابلہ چینی جوڑی لی جون ہوئی اور لیو یو چین سے ہوگا جنہوں نے سیمی فائنل میں جاپانی جوڑی کو شکست دی۔