اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے 8 تمغے یقینی بنائے - ٹاپ سیڈ سائرل ورما نے بدھ کو کوارٹر فائنل

بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے یہاں چل رہے 13 ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں میں اپنا دبدبہ جاری رکھتے ہوئے آٹھ تمغے یقینی کر لیے ہیں۔

بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے 8 تمغے یقینی بنائے
بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے 8 تمغے یقینی بنائے

By

Published : Dec 4, 2019, 8:35 PM IST

بھارت کے چار کھلاڑیوں نے انفرادی اور چار جوڑيو ں نے سیمی فائنل میں داخل حاصل کر لیا ہے۔ اس طرح ان کھلاڑیوں نے آٹھ کانسے کے تمغے یقینی کر لیے ہیں۔

ٹاپ سیڈ سائرل ورما نے بدھ کو کوارٹر فائنل میں پاکستان کے مراد علی کو 21-12، 21-17 سے اور خواتین کوارٹر فائنل میں 16 سالہ گایتری گوپی چند نے دوسری سیڈ پاکستان کی ایم شہزاد کو 21-15، 21-16 سے شکست دی۔

ٹاپ سیڈ اشمتا چلیها نے پاکستان کی پلواشہ بشیر کو 21-9، 21-7 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائي جبکہ آريہ من ٹنڈن نے سری لنکا کے رن تشكا كرونا تلكے کو 21-17، 21-17 سے شکست دے کر آخری چار میں داخلہ حاصل کرلیا۔

بھارتی خاتون ڈبلز جوڑی كهو گرگ-انوشکا پاريكھ اور جے میگھنا ایس نیلاكرتی نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

گرگ اور پاريكھ نے برسٹي خاتون اور ریحانہ خاتون کو 21-18، 21-11 سے اور میگھنا اور نیلاكرتی نے شلپا اختر اور علینا سلطانہ کو 21-14، 21-11 سے شکست دی۔

مکسڈ ڈبلز میں ٹاپ سیڈ دھرو كپلا اور میگھنا نے سری لنکائی جوڑی رن تشكا كروناتلكے اور كاوندی سرمناگے کو 21-14، 26-24 سے شکست دی۔

مردوں کے ڈبلز میں ٹاپ سیڈ ارون جارج اور سنیم شکلا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کرشنا گراگا اور كپلا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تمام سیمی فائنل جمعرات کو کھیلے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details