اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سوئس اوپن: سندھو سیمی فائنل میں، پرنیت اور جے رام ہوئے باہر - مینز سنگلز میں بی سائی پرنیت اور اجے جے رام آخر

ورلڈ چمپیئن اور سیکنڈ سیڈ بھارت کی پی وی سندھو نے جمعہ کو اپنا کوارٹر فائنل جیت کر سوئس اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے، اور اپنے مداحوں کی امیدوں پر اب تک پورا اترنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

سوئس اوپن: سندھو سیمی فائنل میں، پرنیت اور جے رام ہوئے باہر
سوئس اوپن: سندھو سیمی فائنل میں، پرنیت اور جے رام ہوئے باہر

By

Published : Mar 6, 2021, 7:47 AM IST

بھارت کی مشہور بیڈ منٹن کھلاڑی ورلڈ چمپیئن پی وی سندھو نے اپنے مداحوں کو خوش کردیا ہے اور ان کی امیدوں پر اب تک پورا اترنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ سندھو اب سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔

سوئس اوپن: سندھو سیمی فائنل میں، پرنیت اور جے رام ہوئے باہر

سندھو نے کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈ تھائی لینڈ کی بوسنن اونگ مارنگفن کو 59 منٹ میں 16۔21، 21۔23 سے شکست دی۔ اب سیمی فائنل میں سندھو کا مقابلہ چوتھے سیڈ ڈنمارک کی میا بلیچفیلڈ سے ہوگا۔

مینز سنگلز میں بی سائی پرنیت اور اجے جے رام آخری آٹھ میں شکست کھا گئے۔ پرنیت کو دوسرے سیڈ میں ملائشیا کے لی جی جیا نے 14۔21، 17۔21 سے شکست دی۔ جے رام کو آٹھویں سیڈ تھائی لینڈ کے کنولاوت وتی دشارن نے صرف 29 منٹ میں 9۔21، 21،6 سے شکست دی۔ جب کہ مکسڈ ڈبلز میں ساتوی کسراج رنکی ریڈی اور اشونی پونپا بھی اپنے اپنے میچز ہار گئے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details