ریاست اڈیشہ کے سدرشن پٹنائک اپنے منفرد فن 'ریت آرٹسٹ' کی وجہ سے پوری دنیا میں جانے جاتے ہیں، انھوں نے گزشتہ روز پوری کے بیچ پر (سمندری ساحل) پی وی سندھو کو طلائی تمغہ جیتنے پر ان کی تصویر مع بیڈ منٹن بنا کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
پی وی سندھو کو پدم شری ایوارڈ یافتہ کا خراج تحسین اس کے پہلے سدرشن پٹنائک نے سابق وزیر خزانہ مرحوم ارون جیٹلی کو بھی اسی طرح خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ سدرشن پٹنائک کو ان کے منفرد بیش قیمتی فن کے لیے 2014 میں پدم شری ایورڈ نوازا گیا تھا۔ اس کے علاوہ انھیں قومی و بین الاقوامی سطح پر بہت سارے اعزازات بھی ملے ہیں۔
سندھو نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان کی نوزومی اوکیہارا کو 21-7 ، 21-7 سے شکست دی اور مقابلے میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی شٹلر بن گئیں۔
پی وی سندھو کو پدم شری ایوارڈ یافتہ کا خراج تحسین اتوار کے روز بیڈمنٹن برادری نے پی وی سندھو کے بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی شٹلر بننے کے کارنامے کی تعریف کی۔
ہندوستانی ٹیم کے شٹلرز سائنا نہوال اور کڈامبی شریکانت نے ٹورنامنٹ میں طلائی تمغہ جیتنے پر سندھو کی تعریف کی۔
بیڈمنٹن کوئین پی وی سندھو کے لئے ریت آرٹ ورلڈ چیمپینشپ کی حیثیت سے سندھو نے 2013 اور 2014 میں کانس کا تمغہ جیتا تھا جبکہ 2017 اور 2018 میں انھوں نے چاندی کے تمغے اپنے نام کیے تھے۔
اپنی جیت کے بعد ، سندھو منگل کی صبح سویرے ہندوستان پہنچی اور مداحوں کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیکھا اور کہا کہ وہ ملک کے لئے اور بھی بہت سے تمغے جیتنا چاہتی ہیں۔
بیڈمنٹن کوئین پی وی سندھو کے لئے ریت آرٹ اسٹار انڈین شٹلر پی وی سندھو نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی ہندوستانی بن کر ہندوستان کو فخر سے دوچار کیا ہے۔ سندھو آج وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے نوجوان امور و کھیل کِرن رجیجو سے ملاقات کریں گی۔