بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور سپر 750 فرنچ اوپن ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کی معروف خواتین بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
سائنا کو کوریا کی این سی ینگ نے 49 منٹ کے سخت جدوجہد میں 22-20، 23-21 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ عالمی درجہ بندی میں نویں نمبر کی کھلاڑی سائنا 16 ویں رینکنگ کے کوریا کے کھلاڑی کے خلاف یہ کیریئر کا پہلا مقابلہ تھا۔