بیڈمنٹن کھلاڑی نے سائی ممبئی کے ذریعہ منعقد فٹ انڈیا فری ڈم رن پروگرام میں دوڑنے کے فائدے کے بارے میں بتایا۔ سائی کے ممبئی علاقائی سنٹر نے جمعہ کے روز شیٹی کے ساتھ آن لائن بات چیت کا انعقاد کیا۔ شیٹی کو گذشتہ ماہ ورچوئل میڈیم کے ذریعہ 29 اگست کو منعقدہ قومی کھیل ایوارڈ تقریب میں ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے ان دنوں جاری فٹ انڈیا فریڈم رن کی اہمیت پر بات کی۔
فٹ رہنے میں دوڑ کافی مددگار ثابت ہوتی ہے :چراغ شیٹی - فٹ انڈیا فری ڈم رن پروگرام
ارجن ایوارڈ یافتہ بیڈمنٹن کھلاڑی چراغ شیٹی نے کہا کہ فٹ رہنے میں دوڑ کافی مددگار ثابت ہوتی ہے اور لوگوں کو اپنی زندگی میں ریس کو مستقل حصہ بنانا چاہیے۔
چراغ شیٹی
کھیلوں کی وزارت کے زیر اہتمام یہ ملک کی سب سے بڑی دوڑ ہے جسے 14 اگست کو مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے لانچ کیا تھا۔ ریس کا یہ پروگرام 2 اکتوبر تک جاری رہے گا۔