پانچویں سیڈ یافتہ بھارتی کھلاڑی نے رواں برس کسی ٹورنامنٹ کے فائنل میں نہ پہنچ پانے کا تعطل توڑتے ہوئے دوسری سیڈ چین کی چین یو فیئی کو 19-21، 10-21 سے شکست دے کر انڈونیشیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
ریو اولمپک میں سلور تنغہ فاتح سندھو کو چینی کھلاڑی کے خلاف پہلے گیم میں کافی مشقت کرنی پڑی، چینی کھلاڑی فیئی نے 1-3 کی برتری حاصل کر لی تھی لیکن سندھو نے گیم میں سدھار پیدا کرتے ہوئے 10-10 کی برابری لیکن ان کا یہ سدھار تھوڑی ہی دیر میں پھر لڑکھڑا گیا اور وہ 18-15 سے پچھڑ گئیں لیکن آخری لمحات میں پھر سے واپسی کی اور گیم اپنے نام کر لیا۔
دوسرے گیم میں بھی فیئی نے شاندار شروعات کی اور 1-4 کی برتری بنائی لیکن سندھو نے جلد ہی اپنی کارکردگی کو مضبوط کیا اور مسلسل دوسرا گیم بھی اپنے نام کر لیا۔