اردو

urdu

ETV Bharat / sports

تھائی لینڈ اوپن: بھارت کی امید ختم، سندھو اور سمیر کو شکست

تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں عالمی چیمپئن پی وی سندھو اور سمیر ورما کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے ساتھ ہی سنگلز میں بھارت کا چیلنج ختم ہوگیا۔

pv sindhu
عالمی چیمپئن پی وی سندھو

By

Published : Jan 22, 2021, 10:48 PM IST

بھارت کے ساتوکسراج رینکی ریڈی اور اشونی پونپا کے ساتھ مکسڈ ڈبلز اور پھر چراغ شیٹی کے ساتھ مردوں کے ڈبلز میں ٹویوٹا تھائی لینڈ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جبکہ عالمی چیمپئن پی وی سندھو اور سمیر ورما کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کے ساتھ سنگلز میں بھارت کا چیلنج ختم ہوگیا۔

جمعہ کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں ساتوکسراج رینکی ریڈی اور اشونی پونپا نے پانچویں سیڈ ملائیشیائی جوڑی چن پینگ سون آوٹ گوہ لیو ینگ کو ایک گھنٹے 15 منٹ تک چلے گیموں کے سخت مقابلے میں 18-21، 24-22، 22-20 سے شکست دی۔

ہندوستانی جوڑی کا سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ یافتہ تھائی لینڈ کی جوڑی ڈیچاپول پواوارانوکرہ اور سپسی ری تیراتن چئی سے مقابلہ ہوگا۔

ساتوکسراج نے پھر چراغ شیٹی کے ساتھ مردوں کے ڈبلز کے کوارٹرفائنل میں ملیشیا کی جوڑی اونگ یویوسن اور تیوایئ کو 37 منٹ میں شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنالی۔

سنگلز میں سندھوکو آخری آٹھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چھٹی سیڈ سندھو کو چوتھی سیڈ تھائی لینڈ کی رتچنک انتانون نے صرف 38 منٹ میں 21۔13 ، 21-9 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، اس شکست کے بعد سندھو کو انتانون کے خلاف چار۔پانچ کا کیریئر کا ریکارڈ ہوگیا ہے۔

مردوں کے سنگلز میں، سمیر کو تیسری سیڈ ڈنمارک کے اینڈرس انٹنسن نے ایک گھنٹہ 21 منٹ کے سخت مقابلے میں 21–13 ، 19–21 ، 22 ،20 سے شکست دے کر آخری چار میں جگہ بنا لی، سمیر اپنے کیریئر میں اینٹنس سے چھ کیریر مقابلوں میں پانچ مرتبہ ہارے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details