گزشتہ چار کامیاب سیزن کے بعد پریمیئر بیڈمنٹن لیگ (پي بي ایل) اپنے پانچویں سیزن کے ساتھ ایک بار پھر لوٹ آیا ہے۔ دنیا کے معروف بیڈمنٹن ليگوں میں سے ایک پي بی ایل کا پانچواں سیزن 20 جنوری سے شروع ہوکر نو فروری 2020 تک چلے گا۔
بیس جنوری سے پی بی ایل کا پانچواں سیزن شروع - پانچویں سیزن
بیس جنوری سے انڈین پریمئیربیڈمنٹن لیگ کا شاندارآغازہوگا۔بیڈمنٹن ایسوسی ایشن نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے اس سیزن کویادگاربنانے کاعہدکیاہے
بیس جنوری سے پی بی ایل کا پانچواں سیزن شروع
سیزن چار میں كدامبي سری کانت کی قیادت والی بنگلور ریپٹرس نے خطاب اپنے نام کیا تھا۔ہندوستانی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن (بائی) سے منظور شدہ اور اسپورٹس لائیو کے ذریعہ منعقد کرائی جانے والی اس لیگ کے میچوں کی میزبانی اس بار دہلی، لکھنؤ، بنگلور اور چنئی جیسے شہر کریں گے۔
کل چھ کروڑ روپے کی انعامی رقم والی اس لیگ میں آخری بار فاتح بنگلور ریپٹرس کو تین کروڑ روپے کی انعامی رقم ملی تھی اور یہ ہر سیزن کے ساتھ آگے بڑھتی جا رہی ہے۔