بي ڈبلیو ایف نے جمعہ کے روز یہ اعلان کیا کہ عالمی جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ 2020 کو ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب اس کا انعقاد جنوری 2021 میں ہو گا۔
ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ جنوری میں - PWF
بي ڈبلیو ایف نے بتا یا کہ جنوری 2021 میں عالمی جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا، یہ چیمپئن شپ نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں اس برس ستمبر میں ہونا تھا جسے ملتوی کر نئی تریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔
![ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ جنوری میں ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ جنوری میں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7404612-110-7404612-1590819229042.jpg)
ورلڈ جونیئر بیڈمنٹن چمپئن شپ جنوری میں
آپ کو بتا دیں کہ اس چمپئن شپ کا انعقاد نیوزی لینڈ کے آکلینڈ میں اس برس ستمبر میں ہونا تھا لیکن اب اسے 11-24 جنوری 2021 تک منعقد کیا جائے گا۔
بي ڈبلیو ایف نے ساتھ ہی کہا کہ جو کھلاڑی ستمبر کی چمپئن شپ میں حصہ لینے کے اہل تھے وہی جنوری میں چمپئن شپ میں حصہ لے پائیں گے۔