مودی نے کہا کہ سندھو نے ملک کو فخر کا لمحہ فراہم کیا ہے۔
سندھو کو مودی کی مبارکباد
وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی بیڈمنٹن چیمپیئن شپ میں خطاب جیتنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی پی وی سندھو کو مبارکباد پیش کی۔
پی وی سندھو
مودی نے سندھو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'آپ نے بھارت کو ایک بار پھر فخر کا موقع فراہم کیا ہے۔ آپ نے جس لگن اور جذبے کے ساتھ اس کھیل کو کھیلا ہے۔ وہ مثالی ہے۔ سندھو کی یہ کامیابی نئی نسل کی حوصلہ افزائی کرے گی۔'
مرکزی وزیر کھیل كرن رجیجو نے بھی سندھو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 'بھارت کو تم پر فخر ہے۔ میری دل سے مبارک باد۔ حکومت اپنی طرف سے کھلاڑیوں کو ہر ممکن مدد دینا جاری رکھے گی تاکہ چیمپیئن تیار کیے جا سکیں۔'
Last Updated : Sep 28, 2019, 6:03 AM IST