انڈیپینڈنٹ ممبر فیڈریشنز سیكشنز پینل نے ہفتہ کو یہ اعلان کیا۔ تھائی ایمیچور ویٹ لفٹنگ ایسو سی ایشن اور ملیشیا ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو اس کے ساتھ ہی بالترتیب تین سال اور ایک سال کے لئے بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے رکن کے طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
پینل نے کہا کہ تھائی لینڈ-ملیشیا کے ویٹ لفٹرزپر ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے پرعائدپابندی اولمپک کے پروگرام میں تبدیلی کے باوجود بنی رہے گی۔ ٹوکیو اولمپک کو کورونا وائرس کی وجہ سے 2021 تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تھائی لینڈ کے نو ویٹ لفٹرز ڈوپنگ میں 2018 عالمی چمپئن شپ میں مثبت پائے گئے تھے جس کے بعد تھائی لینڈ نے خود کو ٹوکیو اولمپک سمیت بین الاقوامی مقابلوں سے ہٹا لیا تھا۔
کسی بھی تھائی ویٹ لفٹرنے خود کو معطل کرنے کے بعد بین الاقوامی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے اولمپک كوالیفکیشن میں حصہ نہیں لیا ہے۔