اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت کے ٹاپ کھلاڑی آل انگلینڈ چیمپئن شپ میں حصہ لیں گے

ورلڈ چیمپئن پی وی سندھو، سائنا نہوال، سائی پرنیت اور کِدامبی شری کانت سمیت بھارت کے ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑی 17 سے 21 مارچ 2021 تک ہونے والی یونیکس آل انگلینڈ بیڈمنٹن شپ میں بھارت کی نمائندگی کریں گے۔

All England badminton Championship
All England badminton Championship

By

Published : Mar 16, 2021, 6:08 PM IST

بی ڈبلیو ایف سُپر 1000 ٹورنامنٹ کا یہ 113 واں ایڈیشن ہے۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کے سرفہرست کھلاڑی خطاب شرکت کریں گے۔

اس چیمپئن شپ کی براہ راست نشریات اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک اور ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار وی آئی پی پر دوپہر ڈھائی بجے سے کی جائے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں بھارت کے پرکاش پاڈوکون نے 1980 اور پُلیلا گوپی چند نے 2001 میں خطاب جیتا تھا۔

اس ٹورنامنٹ میں سائنا اور سندھو کے علاوہ سوئز اوپن فاتح کیرولنا مارن، کینتو موموتا اور وکٹر ایکسیلسن بھی خطاب کے لیے دعویداری پیش کریں گی۔

عالمی نمبر 7 کی کھلاڑی سندھو نے اگست 2019 میں باسیل میں عالمی خطاب جیتنے کے بعد کوئی فائنل نہیں جیتا ہے۔ وہ حال ہی میں سوئز اوپن کے فائنل میں مارن سے ہارگئی تھیں جبکہ سری کانت کو سوئز اوپن کے سیمی فائنل میں ڈنمارک کے وکٹر ایکسیلسن سے شکست ملی تھی۔

خواتین زمرے میں سندھو کو آسان ڈرا ملا ہے اور سیمی فائنل میں ان کا مارن کے ساتھ ممکنہ مقابلہ ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب سائنا کا پہلے راونڈ میں میا بلیچ فیلٹ کے ساتھ مقابلہ ہوگا جبکہ مرد کیٹیگری میں سری کانت سے کافی امیدیں رہیں گی۔ ان کے علاوہ پرنیت، پروپلّی کشیپ، ایچ ایس پرنئے اور سمیر ورما سے توقعات رہیں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details